سال کے سب سے خوبصورت چہرے کا اعلان کردیا گیا، یہ اعزاز کس کے حصے میں آیا؟ چہرہ دیکھ کر آپ بھی بس دیکھتے ہی رہ جائیں گے

سال کے سب سے خوبصورت چہرے کا اعلان کردیا گیا، یہ اعزاز کس کے حصے میں آیا؟ چہرہ ...
سال کے سب سے خوبصورت چہرے کا اعلان کردیا گیا، یہ اعزاز کس کے حصے میں آیا؟ چہرہ دیکھ کر آپ بھی بس دیکھتے ہی رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) فلپائنی ماڈل و اداکارہ لیزا سوبیرانو کو دنیا کے سب سے پرکشش ترین چہرے والی خاتون قرار دے دیا گیا ہے۔ 100 پرکشش چہروں کی فہرست میں پاکستان کی کسی اداکارہ کو جگہ نہ مل سکی تاہم بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا، دپیکا پڈکون، اروشی روٹیلا، عالیہ بھٹ اور نرگس فخری اس لسٹ میں اپنا نام درج کرانے میں کامیاب رہی ہیں۔
برطانوی جریدے ٹی سی کینڈلر نے دنیا کے 100 پرکشش ترین زنانے چہروں کا اعلان کردیا ہے جن میں سر فہرست فلپائنی ماڈل و اداکارہ لیزا سوبیرانو ہیں۔ فلپائنی اداکارہ نے 2014 میں ایک مقامی ٹی وی چینل پر اپنے کیریئر کا آغاز کیا جس کے بعد قسمت ان پر ایسی مہربان ہوئی کہ وہ اب فلپائن کے اکثر ڈراموں، فلموں اور ٹی وی کمرشلز میں نظر آتی ہیں۔


4 سال کی عمر میں اپنے ماڈلنگ کیریئر کا آغاز کرنے والی 16 سالہ فرانسیسی ماڈل تھائیلان بلونڈے کو دنیا کا دوسرا پرکشش ترین چہرہ قرار دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ بچپن میں انہیں دنیا کی سب سے خوبصورت بچی کا اعزاز حاصل تھا، انہیں پہلی بار اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

????w : @sandrinegomezphotography / ????????@heidistantonbeauty

A post shared by Thylane (@thylaneblondeau) on


اس فہرست میں پاکستان کی کوئی ماڈل یا اداکارہ جگہ نہیں بنا سکی ۔لسٹ کے مطابق بالی ووڈ کی جنگلی بلی پریانکا چوپڑا نے انڈسٹری کی تمام اداکاراﺅں کو خوبصورتی میں مات دے دی۔ بالی ووڈ کی یہ دیسی گرل فہرست میں 25 ویں نمبر پر آئی ہے۔ علاوہ ازیں دپیکا پڈکون 37، نرگس فخری 53، عالیہ بھٹ 73 اور اروشی روٹیلا 89ویں نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب ٹھہری ہیں۔


ہالی ووڈ کی مشہور اداکاراﺅں میں سب سے خوبصورت ترین چہرہ ایما واٹسن کا قرار پایا ہے جنہوں نے فہرست میں 14 واں نمبر حاصل کیا ہے اس کے علاوہ ونڈر وومین گال گیڈٹ22، فٹبالر ڈیوڈ بیکھم کی متوقع بہو اداکارہ کلوئی موریٹز 29، نتالی پورٹ مین 50، سلینا گومز 56، کیٹ بیکنسیل 70، الیگزینڈرا ڈاڈیریو 87، کیرا نائٹلی 92 اور 53 سالہ اطالوی اداکارہ مونیکا بیلوسی 98 نمبر پر ہی ہیں۔
معروفِ زمانہ امریکن ٹی وی سیریز گیم آف تھرونز کی کھلیسی (ایمیلیا کلارک) 27، سانسا سٹارک (سوفی ٹرنر) 39 اور نتھالی ایمانوئیل 48 ویں نمبر رہیں۔ ایرانی نژاد امریکن ماڈل مہالیگا جابری کو بھی اس فہرست میں 91 ویں نمبر پر شامل کیا گیا ہے۔