”جاپان کی اس چیز پر پاکستان میں پابندی لگادو“تحریک انصاف نے ایسا مطالبہ کردیا کہ جان کر جاپانی بھی اپنا سر پکڑ لیں گے

”جاپان کی اس چیز پر پاکستان میں پابندی لگادو“تحریک انصاف نے ایسا مطالبہ ...
”جاپان کی اس چیز پر پاکستان میں پابندی لگادو“تحریک انصاف نے ایسا مطالبہ کردیا کہ جان کر جاپانی بھی اپنا سر پکڑ لیں گے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) حزب اختلاف نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جاپانی کارٹون ڈورے مون اور نوبتا پر مکمل پابندی عائد کی جائے کیونکہ معاشرے پر ان کے منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی ڈاکٹرمراد راس نے پنجاب اسمبلی میں ایک قرارداد جمع کراتے ہوئے یہ مطالبہ کیا۔

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔

قرارداد کے متن کے مطابق کچھ کیبل آپریٹرز اور ٹی وی چینلز پاکستان میں پابندی کے باوجود یہ ڈرامہ دکھارہے ہیں، چھوٹے بچے ڈورے مون کارٹون کا آسان ہدف ہیں اور یہ بچوں پر تعلیمی و جسمانی طورپرمنفی اثرات مرتب کررہے ہیں۔ ڈاکٹرمراد راس کاکہناتھاکہ بھارت پاکستان کو نقصان پہنچانے کے لیے سرحدی امور کی خلاف ورزی اور دیگر تمام کاوشیں کررہاہے جبکہ یہ ڈرامے اور کارٹون بچوں پر منفی اثرات مرتب کررہے ہیں، متعلقہ حکام خاموشی سے تماشا دیکھ رہے ہیں اور وہ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسے پروگرام نشر کرنیوالے کیبل آپریٹرز اور ٹی وی چینلز کیخلاف سخت کارروائی کی جائے ۔

قادیانیوں کے شہر ربوہ میں دراصل لوگ کس طرح زندگی گزارتے ہیں؟ وہ باتیں جو پاکستانیوں کو بھی معلوم نہیں

انگریزی جریدے ’ایکسپریس ٹربیون‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مراد راس کاکہناتھاکہ ہمیں اپنی روایات اور اقدار کے مطابق مقامی سطح پر کارٹون بنانے چاہیں ، ذہین نوجوانوں کیلئے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کرنے چاہیں تاکہ وہ آگے بڑھ سکیں۔

مزید : ادب وثقافت /تفریح