70 سالہ شخص 35 سالہ دلہن بیا ہ لایا

70 سالہ شخص 35 سالہ دلہن بیا ہ لایا
70 سالہ شخص 35 سالہ دلہن بیا ہ لایا

  



وہاڑی (آن لائن) وہاڑی کے علاقے پیپلز کالونی کے 70 سالہ عبد الشکور نے 35 سالہ بیوہ خاتون سے شادی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وہاڑی میں شادی کی تقریب ہوئی جس میں اہل علاقہ میں لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اس موقع پر دلہے نے بچوں کو ایک ایک ہزار روپے تقسیم کئے ،ولیمہ کی تقریب میں رشتہ داروں اور دوست واحباب نے بھی شرکت کی اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عبد الشکور نے کہا کہ ان کی صحت بہت اچھی ہے اور مالی حالات بھی کافی بہتر ہیں اس لئے 35 سالہ بیوہ سے شادی کا فیصلہ کیا ،انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ دیسی خوراک استعمال کرتا ہوں ،دیسی گھی اور بکرے کے گوشت کا زیادہ استعمال کرتا ہوں اس لئے آج بھی جوانی کی طرح صحت مند دکھائی دیتا ہوں.

متنازعہ بھارتی اداکارہ عرشی خان نے نشے میں دھت ہو کر شاہد آفریدی پر اب تک کا سب سے شرمناک الزام لگا دیا، ایسی بات کہہ دی کہ پاکستانی تو کیا بھارتی بھی غصے سے آگ بگولہ ہو جائیں گے

مزید : علاقائی /پنجاب /وہاڑی


loading...