ایک طرف مظاہرے اور دوسری طرف دھماکے، ایران کا بڑا نقصان ہوگیا، حملہ کس نے کیا؟ جان کر ایرانی حکومت کے پیروں تلے سے زمین نکل جائے گی

ایک طرف مظاہرے اور دوسری طرف دھماکے، ایران کا بڑا نقصان ہوگیا، حملہ کس نے ...
ایک طرف مظاہرے اور دوسری طرف دھماکے، ایران کا بڑا نقصان ہوگیا، حملہ کس نے کیا؟ جان کر ایرانی حکومت کے پیروں تلے سے زمین نکل جائے گی

  



تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران میں ایک جہادی گروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے صوبے خوزستان میں واقع آئل پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا ہے ، جنگجو گروپ کے اس دعویٰ کی ایرانی حکام کی جانب سے تصدیق نہیں کی گئی۔

انصار الفرقان نامی علیحدگی پسند گروہ نے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایرانی صوبے خوزستان میں پہلی بار کارروائی کی ہے۔ تنظیم کی طرف سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ انہوں نے صوبائی دارالحکومت امیدیہ کے علاقے اھواز میں آئل پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا ہے، ”یہ دھماکہ مجرم ایرانی رجیم کو معاشی نقصان پہنچانے کیلئے کیا گیا ہے“۔ انصارالفرقان میں شامل جنگجوﺅں کی اکثریت کا تعلق عرب نسل سے ہے جو انقلاب ایران کے بعد سے آزادی کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں، ایران کے سرکاری حکام کی جانب سے ان کی کارروائی کی تصدیق نہیں کی گئی ۔

واضح رہے کہ ایران میں گزشتہ تین روز سے بڑے پیمانے پر حکومت مخالف مظاہرے ہو رہے ہیں جو ہر گزرتے لمحے کے ساتھ شدت اختیار کرتے جا رہے ہیں۔ ان مظاہروں میں ایرانی پولیس کی فائرنگ سے اب تک 4 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

مزید : اہم خبریں /بین الاقوامی


loading...