علی ظفر نے لڑکی کی ”چیخیں“ نکلوا دیں، کنسرٹ ہال میں موجود ہر شخص نے شور مچانا شروع کر دیا، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

علی ظفر نے لڑکی کی ”چیخیں“ نکلوا دیں، کنسرٹ ہال میں موجود ہر شخص نے شور ...
علی ظفر نے لڑکی کی ”چیخیں“ نکلوا دیں، کنسرٹ ہال میں موجود ہر شخص نے شور مچانا شروع کر دیا، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی ماڈل و گلوکار علی ظفر کے چاہنے والوں میں لڑکیوں کی کثیر تعداد شامل ہے جو انہیں ایک نظر دیکھنے اور ملنے کی خواہش لئے پھرتی ہیں۔ ایسی ہی ایک لڑکی کی خواہش جب پوری ہوئی تو اس نے چیخوں سے آسمان سر پر اٹھا لیا اور اگر یہ کہا جائے کہ علی ظفر نے لڑکی کی ”چیخیں“ نکلوا دیں تو غلط نہ ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔متنازعہ بھارتی اداکارہ عرشی خان نے نشے میں دھت ہو کر شاہد آفریدی پر اب تک کا سب سے شرمناک الزام لگا دیا، ایسی بات کہہ دی کہ پاکستانی تو کیا بھارتی بھی غصے سے آگ بگولہ ہو جائیں گے

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ علی ظفر کسی جگہ پر کنسرٹ کر رہے ہیں کہ اس دوران حاضرین میں موجود ایک لڑکی رکاوٹ عبور کر کے سٹیج کے قریب آنے کی کوشش کرتی ہے۔ جس پر سیکیورٹی پر مامور افراد اسے روکنے کی کوشش کرتے ہیں تاہم وہ علی ظفر کیساتھ ملنے پر بضد رہتی ہے۔

علی ظفر کا دل بھی پگھل جاتا ہے اور وہ اپنا ہاتھ لڑکی کی طرف بڑھا دیتے ہیں جسے تھامنے کے بعد لڑکی ہاتھ چھوڑنے سے انکار کر دیتی ہے اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے علی ظفر اسے اپنے پاس سٹیج پر کھینچ لیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ہانیہ عامر نے انگریزی گانے پر رقص کی ویڈیو اپ لوڈ کر کے سوشل میڈیا ”فتح“ کر لیا، نوجوانوں کے کانوں سے دھواں نکل آیا، ایک بار دیکھ کر آپ بار بار دیکھیں گے

جیسے وہ سٹیج پر پہنچی تو چیخوں کا ایسا سلسلہ شروع ہوا کہ حاضرین بھی دم بخود رہ گئے اور اتنا شور مچا کہ کانوں پڑی آواز بھی سنائی نہیں دے رہی تھی۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے اور اب تک ہزاروں افراد اسے پسند اور شیئر کر چکے ہیں۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /تفریح