رانا ثنا ءاللہ کا استعفیٰ ہماری تحریک کا پہلا مطالبہ، اس پر آخری وقت تک قائم رہیں گے،پیر حمیدالدین سیالوی

رانا ثنا ءاللہ کا استعفیٰ ہماری تحریک کا پہلا مطالبہ، اس پر آخری وقت تک قائم ...
رانا ثنا ءاللہ کا استعفیٰ ہماری تحریک کا پہلا مطالبہ، اس پر آخری وقت تک قائم رہیں گے،پیر حمیدالدین سیالوی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیر آف سیال شریف خواجہ حمید الدین سیالوی نے کہا ہے کہ سیاسی آدمی نہیں ہوں،میری تحریک محض ختم نبوت کیلئے ہے ،رانا ثنا کا استعفیٰ ہماری تحریک کا پہلا مطالبہ ہے۔

تونسہ شریف میں علما مشائخ کانفرنس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ حمید الدین سیالوی نے کہا کہ آج کل ملک میں دھرنے کا مرض پھیلا ہوا ہے،سیاسی آدمی ہوں نہ ہی میراکوئی سیاسی ایجنڈا ہے،میری تحریک محض ختم نبوت کیلئے ہے،انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت کیلئے قربان ہونے کو تیار ہوں،صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کا استعفیٰ ہماری تحریک کا پہلا مطالبہ ہے،ہم اپنے مطالبے پر آخری وقت تک قائم رہیں گے ۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : علاقائی /پنجاب /ڈیرہ غازی خان


loading...