پاکستان پوسٹ میں 20ارب چالیس کروڑ 85لاکھ روپے خسارے کا انکشاف, رپورٹ وزیراعظم ہاؤس کو جمع کروادی

پاکستان پوسٹ میں 20ارب چالیس کروڑ 85لاکھ روپے خسارے کا انکشاف, رپورٹ وزیراعظم ...
پاکستان پوسٹ میں 20ارب چالیس کروڑ 85لاکھ روپے خسارے کا انکشاف, رپورٹ وزیراعظم ہاؤس کو جمع کروادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آن لائن )پاکستان پوسٹ میں گزشتہ تین سالوں میں 20ارب چالیس کروڑ اور85لاکھ روپے خسارہ کا انکشاف ہوا ہے، وزارت نے رپورٹ وزیراعظم ہاؤس جمع کروا دی ہے ۔ادارہ کو مالی خسار ہ سے نکالنے کے لیے مزید کروڑوں روپے کے پروگرامزبھی پیش کر دیے گئے ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان پوسٹ نے تین سالوں میں اربوں روپے نقصان کی رپورٹ وزیر اعظم ہاؤس کو ارسال کر دی تاہم انہوں نے ادارے کی بہتری کے لیے درجنوں ایسے اقدامات لینے کا فیصلہ کیا جس میں مزید کروڑوں روپے قوم کے ضیاع ہونگے ۔2013.14میں خساورہ چھ ارب اٹھاون کروڑ 85لاکھ اور چالیس ہزار،جبکہ 2014.15میں خسارہ قدرے کم ہوا مگر چھ ارب 33کروڑ سولہ لاکھ اور سال 2015.16میں خسار ہ پہلے کی نسبت بھی بڑھتے ہوئے سات ارب 48کروڑ اور89لاکھ روپے ہوگیا ۔بڑھتے ہوئے خسارہ پر وزارت خزانہ تشویش کا اظہار کیا تو رپورٹ طلب کر لی گئی ۔پاکستان پوسٹ نے اپنے خسارہ کو قانونی چھتری پہنانے کے لیے سولہ کے قریب نئے اقدامات کی فہرست بھی دی ہے تاکہ ادار ہ کی روانی بحال رکھی جا سکے ۔

پنجاب حکومت نے اسرائیلی کمپنی کو ٹھیکہ دے دیا اور پھر ۔۔۔سعودی عرب میں موجود شہباز شریف کو ایک اور بڑا جھٹکا لگ گیا

دوسری جانب ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ دس سالوں میں پاکستان پوسٹ میں اربوں کی کرپشن پر کسی بھی اہم شخصیت یا عہدہ کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں کی گئی ہے جس کے باعث مناسب ریکوری بھی نہ ہو سکی ۔اس حوالے سے پاکستان پوسٹ نے درجنوں ایسے افراد کو سزا دیکر اپنا نام شہدا کی فہرست میں لکھو ا دیا جن ملازمین نے دو سے تین لاکھ روپے کی کرپشن کی انہیں نوکریوں سے برخاست کر کے انکے خلاف فوجداری مقدما ت بھی بنائے گئے ہیں۔