ملک بھر میں کروڑوں کی گیس چوری کا دھندہ عروج پر

ملک بھر میں کروڑوں کی گیس چوری کا دھندہ عروج پر
ملک بھر میں کروڑوں کی گیس چوری کا دھندہ عروج پر

  



اسلام آباد(آن لائن )ملک بھر میں گیس چوری قانون موجود ہونے کے باوجود روزمرہ کی بنیاد پر کروڑوں روپے کی گیس چوری کا دھندہ عروج پر ہے ۔گیس انسداد چوری آرڈیننس نافذ ہے جس سے معمولی گیس چوری کی وارداتوں میں کمی ضرور آئی ہے تاہم انڈسٹریز اور دیگر پلانٹس کو اب بھی ملی بھگت سے روزمرہ کی بنیاد پر گیس فراہم کی جارہی ہے ۔ایف آئی اے کی ٹیمیں اس سلسلہ میں شہروں میں کام کیا مگر کوئی بڑا چور تاحال نہ پکڑ سکی ہیں اور اس حوالہ سے باقاعدہ تھانہ بھی موجود ہے ۔گیس یو ٹیلٹیاں کمپنیاں گیس چوری کی وارداتوں پر کمی کی بجائے انکی حوصلہ افرائی کے لیے کام میں مصروف ہیں حالانکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ ادارے نیک نیتی سے کام کریں تو ایک ماہ کے اندر گیس بحران ختم ہو جائے اور سارے کام روانی سے چل پڑے.

پاکستان پوسٹ میں 20ارب چالیس کروڑ 85لاکھ روپے خسارے کا انکشاف, رپورٹ وزیراعظم ہاؤس کو جمع کروادی

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...