”کیپٹن صفدر بھی اسحاق ڈار کے بیٹے کے ملازم “حقیقت کھل کر سامنے آگئی، ایسا انکشاف کہ عمران خان بھی اپنا سامنہ لیے رہ جائیں گے

”کیپٹن صفدر بھی اسحاق ڈار کے بیٹے کے ملازم “حقیقت کھل کر سامنے آگئی، ایسا ...
”کیپٹن صفدر بھی اسحاق ڈار کے بیٹے کے ملازم “حقیقت کھل کر سامنے آگئی، ایسا انکشاف کہ عمران خان بھی اپنا سامنہ لیے رہ جائیں گے

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گزشتہ دنوں پریس کانفرنس کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ سب ایک ہی گروہ کا حصہ ہیں، نوازشریف کے داماد کیپٹن صفدر وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے صاحبزادے علی ڈار کی کمپنی میں ملازم ہیں لیکن اب عمران خان کے دعوے کی حقیقت کھل کر سامنے آگئی ۔

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔

جیونیوز کے مطابق عمران خان کے دعوے کے برعکس علی ڈار کی کمپنی میں بطور کلینر کام کرنیوالا محمد صفدر سابق وزیراعظم نوازشریف کا داماد کیپٹن صفدر نہیں بلکہ خانیوال کا رہائشی ہے جس کے ورک پرمٹ اور ویزے کی نقول بھی سامنے آگئی ہیں۔ یادرہے کہ عمران خان نے قراردیاتھاکہ یہ سب ایک ہی گروہ کے رکن ہیں، اقامہ منی لانڈرنگ کیلئے استعمال ہوتاہے اورکاغذات کے مطابق کیپٹن صفدر بھی علی ڈار کے ملازم ہیں ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...