شادی کی تقریب سے دولہا دولہن سیدھے اپنی فلائٹ پکڑنے جا پہنچے، جیسے ہی اندر داخل ہوئے تو پی آئی اے کی ائیرہوسٹس نے انہیں ایسا شاندار تحفہ دیدیا کہ خوشی کی کوئی انتہاءنہ رہی، ہر پاکستانی داد دینے لگا

شادی کی تقریب سے دولہا دولہن سیدھے اپنی فلائٹ پکڑنے جا پہنچے، جیسے ہی اندر ...
شادی کی تقریب سے دولہا دولہن سیدھے اپنی فلائٹ پکڑنے جا پہنچے، جیسے ہی اندر داخل ہوئے تو پی آئی اے کی ائیرہوسٹس نے انہیں ایسا شاندار تحفہ دیدیا کہ خوشی کی کوئی انتہاءنہ رہی، ہر پاکستانی داد دینے لگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) نے ناصرف سروس کے معیار کو بہتر کیا ہے بلکہ مسافروں کو ایسے ایسے سرپرائز دینے کا سلسلہ بھی شروع کر دیا ہے کہ ان کے سفر کی خوشیاں دوبالا ہو جاتی ہیں اور پھر سفر کیلئے ہمیشہ پی آئی اے کو ہی ترجیح دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔سلمان خان کی سابقہ بھابھی ملائکہ اروڑا خان نے اپنی ایسی تصویر سوشل میڈیا پر ڈال دی کہ نوجوانوں کے پسینے چھوٹ گئے، دیکھ کر آپ کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی
وفاقی دارالحکومت میں شادی کے حسین بندھن میں بندھنے والا پاکستانی جوڑا شادی کے فوراً بعد اپنی فلائٹ پکڑنے کیلئے ائیرپورٹ پہنچا تو جہاز میں داخل ہوتے ہی پی آئی اے انتظامیہ نے انہیں ایسا تحفہ دیدیا کہ ان کی خوشی کی کوئی انتہاءنہ رہی اور ان کی زندگیوں کا یادگار لمحہ اور بھی حسین بن گیا۔
حمزہ محسن اور ان کی نئی نویلی دلہن کی شادی اسلام آباد میں ہوئی جس کے فوری بعد دولہا شیروانی پہنے اور دولہن عروسی جوڑے میں ملبوس کراچی کی فلائٹ پکڑنے کیلئے ائیرپورٹ جا پہنچے۔ جیسے وہ جہاز میں داخل ہوئے تو جہاز کے عملے نے دونوں کو ناصرف شادی کی مبارکباد دی بلکہ پی آئی اے کے ’لوگو‘ والی سپیشل چاکلیٹ بھی تحفے میں دی تاکہ وہ خوشی کے اس موقع پر منہ میٹھا کریں اور سفر کو مزید یادگار بنا سکیں۔

پاکستان ائیرلائن نے فیس بک پر تحفہ دینے کے لمحات کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے نئے جوڑے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا اور یہ بھی بتایا کہ پی آئی اے کے لوگ اب واقعی باکمال ہیں اور سروس بھی لاجواب ہے۔