آصف علی زرداری کی داتا دربار اور بی بی پاک دامن کے مزار پر حاضری
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق صدر آصف علی زرداری نے لاہور میں داتا دربار اور بی بی پاک دامن کے مزار پر حاضری دی ہے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق داتا دربار اور بی بی پاک دامن کے مزار پر پیپلز پارٹی کے رہنماﺅں کے ہمراہ حاضری دیتے ہوئے آصف علی زرداری نے پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ۔اس موقع پر انہوں نے ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں ۔سابق صدر سخت سیکیورٹی قافلے کے ہمراہ داتا دربار پہنچے ،محکمہ اوقاف کے سربراہ نے ان کا استقبال کیا اور ان کو خصوصی دروازے کے ذریعے دربار کے اندر لے جا یا گیا ۔
لائیو چینلز دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں