نیا سال شروع ہونے سے چند گھنٹے قبل سکائپ ایپلی کیشن بند کر دی گئی کیونکہ۔۔۔ پاکستانیوں کیلئے آج کی سب سے پریشان کن خبر آ گئی

نیا سال شروع ہونے سے چند گھنٹے قبل سکائپ ایپلی کیشن بند کر دی گئی کیونکہ۔۔۔ ...
نیا سال شروع ہونے سے چند گھنٹے قبل سکائپ ایپلی کیشن بند کر دی گئی کیونکہ۔۔۔ پاکستانیوں کیلئے آج کی سب سے پریشان کن خبر آ گئی

  



دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) دنیا بھر میں نئے سال کی تقریبات شروع ہونے میں چند منٹ ہی باقی رہ گئے ہیں اور کچھ دیر بعد نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ سے نئے سال کے جشن کا آغاز ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔سلمان خان کی سابقہ بھابھی ملائکہ اروڑا خان نے اپنی ایسی تصویر سوشل میڈیا پر ڈال دی کہ نوجوانوں کے پسینے چھوٹ گئے، دیکھ کر آپ کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

اس اہم موقع پر دبئی میں مقیم غیر ملکی نئے سال کی خوشیاں منانے کیلئے اپنے اپنے ملک روانہ ہو گئے ہیں جبکہ بہت سے لوگوں نے دبئی میں ہی رکنے کا فیصلہ کیا ہے جن میں پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد بھی شامل ہے تاہم ان کیلئے بری خبر یہ ہے کہ اس اہم موقع پر وائس اور ویڈیو کالنگ ایپلی کیشن سکائپ کو بند کر دیا گیا ہے۔

متحدہ عرب امارات میں ٹیلی کام کمپنی اتصلات اور ”ڈی یو“ نے تصدیق کی ہے کہ ملک بھر میں سکائپ کی سروسز بند کر دی گئی ہیں۔ سوشل میڈیا پر سکائپ کی بندش کی شکایت کرنے والے کثیر تعداد میں صارفین کو جواب دیتے ہوئے ’اتصلات‘ نے لکھا ”سکائپ ایپلی کیشن تک رسائی بند کر دی گئی ہے کیونکہ یہ بغیر لائسنس کے وائس اوور آئی پی سروس فراہم کر رہی تھی۔ یہ سروس غیر قانونی ہے جسے فراہم کرنے پر سکائپ کو بند کر دیا گیا ہے۔“

بالکل اسی طرح ”ڈی یو“ نے بھی اپنے صارفین کو یہی اطلاع فراہم کی اور لکھا ”برائے مہربانی نوٹ کر لیں کہ متحدہ عرب امارات میں وائس اوور آئی پی کالنگ کی سہولت فراہم کرنے والی ہر ایپلی کیشن اور سروس کا استعمال غیر قانونی ہے۔ انٹرنیٹ کالنگ آفر کیلئے ہماری ویب سائٹ دیکھیں۔“

اگرچہ سکائپ کو بند کر دیا گیا ہے مگر ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ دبئی میں مقیم افراد قانونی طریقہ کار اختیار کرتے ہوئے انٹرنیٹ سروسز کے ذریعے اپنے عزیز و اقارب اور دیگر لوگوں سے رابطے میں رہ سکتے ہیں تاہم اس کیلئے انہیں ماہانہ فیس بھی ادا کرنا ہو گی۔

مزید : عرب دنیا /سائنس اور ٹیکنالوجی


loading...