2017:انسداد دہشت گردی کی4 عدالتوں کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری

2017:انسداد دہشت گردی کی4 عدالتوں کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری
2017:انسداد دہشت گردی کی4 عدالتوں کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری

  



لاہور (آن لائن) صوبائی دارالحکومت لاہور میں واقع انسداد دہشت گردی کی 4 عدالتوں کی رواں سال 2017ء کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی ۔

رپورٹ کے مطابق لاہور میں انسداد دہشت گردی کی4 عدالتوں میں سال 2017 ء میں 10 ملزمان کو سزائے موت اور9ملزمان کو عمر قید کی سزا دی۔ مختلف کیسوں میں10 ملزمان کو 10 سال تک سزا دی۔ 5سال سے 3 سال تک کے 20 ملزمان کو سزائیں دی گئیں۔ کورٹ نمبر ایک میں6 کیس، کورٹ نمبر 2 میں 13 اور کورٹ نمبر 4 میں15 کیسوں کے فیصلے کئے گئے جبکہ سال 2017ء میں 23 دسمبر تک 78کیس زیرسماعت تھے لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں 2017ء میں جو اہم کیس چل رہے تھے ان میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس، یوحنا آباد 4 افراد کا قتل کیس، توڑ پھوڑ کیس شامل ہیں۔تاہم چاروں عدالتوں میں ایک درجن دہشت گردوں کو ریمانڈ کیلئے پیش کیا گیاپنجاب کی کل 15 انسداد دہشتگردی عدالتوں سے سال 2017 ء میں 20 ملزمان کو سزائے موت، 37 کو عمر قید کی سزا دی گئی۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...