یمنی فوج کی الجوف کی طرف پیش قدمی،59 باغی گرفتار

یمنی فوج کی الجوف کی طرف پیش قدمی،59 باغی گرفتار
یمنی فوج کی الجوف کی طرف پیش قدمی،59 باغی گرفتار

  



صنعاء(صباح نیوز)یمن میں حکومتی فورسز نے شمالی گورنری الجوف میں باغیوں کے خلاف پیش قدمی کرتے ہوئے اہم مقامات کا کنٹرول حاصل کرلیا اور59باغی گرفتار کر لئے۔

العربیہ کے مطابق یمنی فوج اور اس کی حامی ملیشیا نے الجوف کے سب سے بڑے ڈاریکٹوریٹ خب الشعف میں الیتمہ کے علاقے کو باغیوں سے آزاد کرالیا۔ الجوف میں باغیوں اور حکومتی فورسزکے درمیان گھمسان کی لڑائی جاری رہی ہے جس میں ز شدید فائرنگ کا تبادلہ کیا گیا۔یمن کی مسلح فواج کے میڈیا سینٹر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فوج نے الیتمہ کا علاقہ ایران نواز حوثی باغیوں سے آزاد کرالیا ہے۔یمنی فوج کے چھٹے آپریشنل زون کے کمانڈر بریگیڈیئر طہ شمان نے بتایا کہ فوج نے الیمتہ کا علاقہ باغیوں سے آزاد کرانے کے بعد المھاشمہ کا تزویراتی علاقہ بھی باغیوں سے چھین لیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ المھاشمہ کا علاقہ البقع شہر اور عالمی سپلائی لائن کے درمیان واقع ہے۔بریگیڈیئر طہ نے بتایا کہ کارروائی کے بعد باغی اجتماعی طور پر فرار ہوگئے جبکہ 59باغیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی


loading...