مقبوضہ کشمیر: حملے میں بھارتی پولیس فورس کے2اہلکار ہلاک ، 3 خمی

مقبوضہ کشمیر: حملے میں بھارتی پولیس فورس کے2اہلکار ہلاک ، 3 خمی
مقبوضہ کشمیر: حملے میں بھارتی پولیس فورس کے2اہلکار ہلاک ، 3 خمی

  



سرینگر(آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں ضلع پلوامہ کے علاقے لیتھ پورہ میں ایک حملے میں بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس کے 2 اہلکار ہلاک جبکہ3 زخمی ہو گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حملہ آوروں کے ایک گروپ نے سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی 185ویں بٹالین کے کیمپ میں داخل ہو کر ہتھ گولے داغنے کے علاوہ اندھا دھندفائرنگ کی ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے میں 2 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ3زخمی ہو گئے ۔ بھارتی پولیس کے ترجمان نے بھی2 اہلکاروں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی


loading...