نئے سال کی آمد پر کراچی کی کوئی سڑک بند نہیں کی جائے گی: وزیر داخلہ سندھ

نئے سال کی آمد پر کراچی کی کوئی سڑک بند نہیں کی جائے گی: وزیر داخلہ سندھ
نئے سال کی آمد پر کراچی کی کوئی سڑک بند نہیں کی جائے گی: وزیر داخلہ سندھ

  



کراچی ( صباح نیوز)وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے کہا ہے کہ نئے سال کے آغاز پر کوئی سڑک بلاک نہیں کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق سہیل انور سیال نے ڈیفنس اور کلفٹن کے مختلف علاقوں کا دورہ کیااس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ شہریوں کی شکایت پر دورے کیلئے نکلا ہوں ، شکایت ملی ہے کہ جگہ جگہ کنٹینر رکھے گئے ہیں، کنٹینروں کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے ۔انہوں نے انتظامیہ کو سی ویو کی اطراف رکھے گئے کنٹینروں کو ہٹانے کی ہدایت کی ہے، اور یہ بھی کہا کہ نئے سال کی خوشیاں منانے سی ویو کی سڑکوں پر موجود رہوں گا۔وزیرداخلہ سندھ نے پولیس کو ہدایت کی کہ ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ کرنے والوں، سائیلنسر کے بغیر موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی، پولیس کو دفعہ 144 کی پابندی پر عملدر آمد کرانے کی ہدایت دی ہے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی