’ہفتے میں کم از کم ایک دفعہ مچھلی کھانے سے اس چیز کا بہت مزہ آتا ہے‘ سائنسدانوں نے بہترین مشورہ دے دیا

’ہفتے میں کم از کم ایک دفعہ مچھلی کھانے سے اس چیز کا بہت مزہ آتا ہے‘ ...
’ہفتے میں کم از کم ایک دفعہ مچھلی کھانے سے اس چیز کا بہت مزہ آتا ہے‘ سائنسدانوں نے بہترین مشورہ دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) مچھلی غذائیت سے بھرپور خوراک ہے اور اس کے بے شمار طبی فوائد سے ہم آگاہ ہیں تاہم اب سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں اس کے دو ایسے فوائد بتا دیئے ہیں کہ سن کر آپ اسے اپنی خوراک کا باقاعدہ حصہ بنا لیں گے۔ انڈیاٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی یونیورسٹی آف پنسلوانیا کے سائنسدانوں نے تحقیقاتی نتائج میں بتایا ہے کہ ”ہفتے میں کم از کم ایک بار مچھلی کھانے سے نیند کا معیار بڑھ جاتا ہے اور انسان پرسکون نیند سوتا ہے۔ اس کے علاوہ اس سے انسان کا دماغ متحرک اور یادداشت تیز ہوتی ہے۔اس کا آئی کیو لیول ان لوگوں کی نسبت 4گنا بڑھ جاتا ہے جو مچھلی کم کھاتے ہیں یا بالکل نہیں کھاتے۔“

’یہ چیز جسم پر لگائیں اور جھٹ سے چربی پگھلائیں‘ سائنسدانوں نے موٹے لوگوں کی سب سے بڑی مشکل حل کردی
اس تحقیق میں سائنسدانوں نے 9سے 11سال کے 541بچوں کی خوراک کی عادات معلوم کیں اور ان کی ذہنی استعداد کار کے ٹیسٹ لیے۔ ان میں 54فیصد لڑکے اور 46فیصد لڑکیاں شامل تھیں۔بعدازاں ماہرین نے ان کی غذائی عادات اور ذہنی صلاحیتوں کا تجزیہ کرکے نتائج مرتب کیے۔سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ ”بچوں کو ہفتے میں ایک بار مچھلی کھلانا ان کی ذہنی صحت اور نیند کے لیے زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ کئی طرح کی مچھلیوں میں ’اومیگا 3ایس‘ نامی فیٹی ایسڈ پایا جاتا ہے جو ذہانت کو بڑھاتا اور نیند کو بہتر بناتا ہے۔“تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ پروفیسر اینڈریان رینی کا کہنا تھا کہ ”نیند کی خرابی کی وجہ انسان کا اینٹی سوشل رویہ ہوتا ہے اور ہم نے اس تحقیق میں پتا چلایا ہے کہ مچھلی میں پایا جانے والا فیٹی ایسڈ ’اومیگا 3ایس‘ انسان کے سماج مخالف روئیے کو کم کرتا ہے جس سے اس کی نیند کا معیار بھی بہتر ہو جاتا ہے۔

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -