دنیا کی واحد خاتون جو اپنا دل سینے میں نہیں بلکہ بیگ میں ڈال کر پھرتی ہے

دنیا کی واحد خاتون جو اپنا دل سینے میں نہیں بلکہ بیگ میں ڈال کر پھرتی ہے
دنیا کی واحد خاتون جو اپنا دل سینے میں نہیں بلکہ بیگ میں ڈال کر پھرتی ہے

  



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ہر انسان کا دل اس کے سینے میں ہوتا ہے لیکن آپ یہ سن کر دنگ رہ جائیں گے کہ برطانیہ میں ایک خاتون ایسی ہے جو اپنا دل ایک بیگ میں ڈالے ہمہ وقت ساتھ اٹھائے پھرتی ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق برطانوی شہر کلے ہال کی رہائشی 39سالہ سلویٰ حسین نامی اس خاتون کو 6ماہ قبل ہارٹ اٹیک آیا اور اس کا دل ناکارہ ہو گیا۔ وہ اس وقت گھر میں اکیلی تھی۔ اس نے ہمت کی اور خود ہی گاڑی میں بیٹھ کر محض 200میٹر کی دوری پر اپنے فیملی ڈاکٹر کے پاس پہنچ گئی۔ وہاں سے اسے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا۔جہاں چار دن تک اس کا علاج جاری رہا لیکن دل کے ناکارہ ہونے پر اسے وہاں سے ہیئرفیلڈ ہسپتال ریفر کر دیا گیا۔

نوجوان لڑکی کی ٹانگوں پر اچانک نیل پڑنے لگ گئے اورپھر چند دن بعد ہی وفات پاگئی، کیا سنگین ترین بیماری تھی جسے معمولی سمجھتی رہی، تمام لوگوں کے لئے وارننگ جاری کردی

ہیئر فیلڈ ہسپتال میں ڈاکٹروں نے اس کا ایک انتہائی نایاب آپریشن کیا اور اس کے سینے میں ”پاور پلاسٹک چیمبرز“ لگا دیئے جن سے دو پائپ باہر نکلتے ہیں اور باہر موجود ایک پمپ سے منسلک ہوتے ہیں۔ یہ پمپ بیٹریوں کے ذریعے چلنے والی ایک برقی موٹر سے چلتا ہے اور ان چیمبرز کو ہوا فراہم کرتا ہے۔ اس ہوا کے ذریعے چیمبرز دل کی طرح کام کرتے اور پورے جسم کو خون فراہم کرتے ہیں۔ ان میں سے چیمبر خاتون کے سینے کے اندر جبکہ پمپ، برقی موٹر اور بیٹریاں باہر ہیں۔ یہ تینوں چیزیں سلویٰ ایک بیگ میں ڈالے ہمیشہ اپنے ساتھ اٹھائے رکھتی ہے۔ ان تمام چیزوں کا وزن لگ بھگ 7کلوگرام ہے۔ رپورٹ کے مطابق سلویٰ شاید دنیا کی واحد خاتون ہے جس کا دل اس کے جسم کے باہر ہے۔سلویٰ کا کہنا ہے کہ ”میں خود کو دنیا کی خوش قسمت خاتون سمجھتی ہوں کہ دل ناکارہ ہونے کے بعد بھی زندہ ہوں۔ اب میرے شوہر یا کسی اور فرد کو ہمہ وقت میرے ساتھ رہنا پڑتا ہے تاہم میں اس پر بھی خوش ہوں۔“ رپورٹ کے مطابق سلویٰ کو دل کی جگہ لگائی جانے والی اس حیران کن ڈیوائس کی قیمت 86ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 1کروڑ 28لاکھ روپے) ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس