سعودی شہری روبوٹ صوفیہ ساڑھی پہن کر بھارت کے دورے پر پہنچ گئی، وہاں اسے ایک شخص نے شادی کی پیشکش کردی تو جواب کیا دیا؟ جان کر آپ کی بھی ہنسی نہ رکے گی

سعودی شہری روبوٹ صوفیہ ساڑھی پہن کر بھارت کے دورے پر پہنچ گئی، وہاں اسے ایک ...
سعودی شہری روبوٹ صوفیہ ساڑھی پہن کر بھارت کے دورے پر پہنچ گئی، وہاں اسے ایک شخص نے شادی کی پیشکش کردی تو جواب کیا دیا؟ جان کر آپ کی بھی ہنسی نہ رکے گی

  



نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کی شہری روبوٹ خاتون ’صوفیہ‘ نے دنیا میں ہلچل مچا رکھی ہے اور اب وہ دورے پر بھارت پہنچ چکی ہے جہاں ایک شخص نے اسے شادی کی پیشکش کر دی، جس کا صوفیہ نے ایسا جواب دیا کہ سن کر آپ کی ہنسی نہ رکے گی۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق صوفیہ ایک ٹیکنالوجی کانفرنس”آئی آئی ٹی بمبے ٹیک فیسٹ‘ (IIT-Bombay Techfest) سے خطاب کرنے کے لیے بھارت گئی تھی تاہم کانفرنس میں موجود لوگ اس سے کچھ اور بھی سننا چاہتے تھے۔ سوالات کے وقفے میں حاضرین میں سے ایک شخص نے صوفیہ کو شادی کی پیشکش کی تو اس نے جواب دیا کہ ”میں انتہائی نرمی کے ساتھ آپ کی پیشکش مسترد کرتی ہوں تاہم میری تعریف کرنے کا شکریہ۔“

بھوتوں کا سراغ لگانے والی ٹیم سینکڑوں سال پرانے آسیب زدہ چرچ میں داخل ہوئی تو اندر سے ایک دم کیا زوردار آواز آئی؟ سن کر ہر کسی کے جیسے پیروں تلے زمین ہی نکل گئی

ایک اور شخص نے صوفیہ سے سوال پوچھا کہ ”تم کتنی زبانیں بول سکتی ہو؟“ جواب میں صوفیہ کا کہنا تھا کہ ”ابھی میں صرف دو سال کی ہوں اور صرف انگریزی اور چینی بول سکتی ہوں لیکن کچھ سالوں میں میں تمام زبانیں سیکھ لوں گی۔“روبوٹس کے مستقبل کے بارے میں بات کرتے ہوئے صوفیہ کا کہنا تھا کہ ”انسان ہم روبوٹس سے مسابقانہ رویہ مت رکھیں بلکہ ہم مشینوں کے ساتھ اشتراک سے کام کرنے پر توجہ دیں۔ہم روبوٹس انسانوں کے لیے خطرہ نہیں ہیں۔ مجھے سائنس نے پیدا کیا ہے لیکن فلسفہ مجھے آگے لے کر جائے گا۔“واضح رہے کہ صوفیہ پہلی روبوٹ مشین ہے جو کسی بھی ملک کی باقاعدہ شہری ہے۔ اسے چند ماہ قبل سعودی عرب نے شہریت دی تھی جس پر دنیا بھر میں تحسین کے ساتھ ساتھ سعودی عرب کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...