’میں نے اپنی گاڑی دیکھی تو اس کی کھڑکی پر۔۔۔‘ حاملہ خاتون نے شک پڑنے پر پولیس کو کال کردی، گاڑی میں ایسی کیا بات تھی؟ پولیس آئی تو گاڑی دیکھتے ہی اس کے شوہر کو گرفتار کرلیا کیونکہ۔۔۔

’میں نے اپنی گاڑی دیکھی تو اس کی کھڑکی پر۔۔۔‘ حاملہ خاتون نے شک پڑنے پر ...
’میں نے اپنی گاڑی دیکھی تو اس کی کھڑکی پر۔۔۔‘ حاملہ خاتون نے شک پڑنے پر پولیس کو کال کردی، گاڑی میں ایسی کیا بات تھی؟ پولیس آئی تو گاڑی دیکھتے ہی اس کے شوہر کو گرفتار کرلیا کیونکہ۔۔۔

  



نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک خاتون نے اپنی گاڑی دیکھی تو اس کی کھڑکی پر ایسی تصویر بنی تھی کہ اس نے پولیس کو کال کر دی جس نے گاڑی دیکھتے ہی اس کے شوہر کو گرفتار کر لیا۔ دی مرر کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں اس خاتون نے دیکھا کہ اس کی گاڑی کے پچھلے دروازے پر لپ اسٹک سے لفظ ’ہائے‘ لکھا ہوا تھا اور نیچے دو آنکھیں بنی ہوئی تھیں۔اس سے قبل اس کے ناراض شوہر ، جس سے علیحدگی کے بعد یہ اپنے والدین کے گھر رہائش پذیر تھی،نے اسے فون کرکے کہا تھا کہ گھر کے بیرونی دروازے کے پاس کسی بچے کو مت آنے دینا۔

نوجوان لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی، درندگی میں جسم میں ایسی چیز ڈال دی گئی کہ زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھی، انتہائی شرمناک ترین خبر آگئی

گاڑی پر اس عجیب و غریب تصویر اور اپنے شوہر کی کال پر شک گزرا تو خاتون نے پولیس کو اطلاع دے دی جس نے آ کر دیکھا تو گاڑی کی پاور سپلائی سے دو تار گھر کے بیرونی دروازے کے ہینڈل سے منسلک کیے ہوئے تھے۔ اس پر پولیس نے خاتون کے 32سالہ شوہر مائیکل ولسن کو حراست میں لے لیا۔ اس نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ اس نے اپنی بیوی کو کرنٹ لگا کر مارنے کی سازش کر رکھی تھی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ”خوش قسمتی سے ملزم اپنے منصوبے پر عملدرآمد سے پہلے ہی پکڑا گیا ورنہ دروازے کے ہینڈل سے کرنٹ لگنے کے باعث کسی کی موت بھی واقع ہو سکتی تھی یا کوئی شدید زخمی ہو سکتا تھا۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...