’تم یہ ثابت کرو کہ تمہارا کنوارہ پن۔۔۔‘ بھارتی اداکار نے معروف اداکارہ سے ایسا شرمناک مطالبہ کردیا کہ ہنگامہ برپاہوگیا، بات پولیس تک جا پہنچی

’تم یہ ثابت کرو کہ تمہارا کنوارہ پن۔۔۔‘ بھارتی اداکار نے معروف اداکارہ سے ...
’تم یہ ثابت کرو کہ تمہارا کنوارہ پن۔۔۔‘ بھارتی اداکار نے معروف اداکارہ سے ایسا شرمناک مطالبہ کردیا کہ ہنگامہ برپاہوگیا، بات پولیس تک جا پہنچی

  



بمبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں اداکاروں کے سکینڈلز کوئی نئی بات نہیں لیکن گزشتہ دنوں کناڈا فلم انڈسٹری کے ایک اداکار نے اپنی ساتھی اداکارہ پر ایک انتہائی گھٹیا الزام عائد کرتے ہوئے ایسا مطالبہ کر دیا کہ بات پولیس تک جا پہنچی۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق 40سالہ راجا شیکھر ایس این نامی اداکار نے اپنی نئی فلم آئس محل کی اداکارہ پر الزام عائد کر دیا کہ اس کا اداکار کشور سی نائیک کے ساتھ معاشقہ چل رہا ہے۔کشور نے یہ بات اداکارہ کو بتائی جس نے راجا شیکھر سے اس بارے استفسار کیا تو اس نے الٹا اداکارہ سے مطالبہ کر دیا کہ ”اگر تم سچی ہو تو میڈیکل ٹیسٹ کروا کے اپنا کنوارپن ثابت کرو۔“

’اُس دن مادھوری ڈکشٹ چیختی رہی کہ میں یہ کام نہیں کروں گی، لیکن فلمی ڈائریکٹر کا کہنا تھا کرنا تو پڑے گا اور آخرکار وہ کامیاب ہوگیا‘

رپورٹ کے مطابق یہ مطالبہ کرنے پر اداکارہ پولیس کے پاس چلی گئی جس نے راجا شیکھر کو گرفتار کرلیا جو اگلے روز ضمانت پر رہا ہو گیا۔اداکارہ نے پولیس کو بتایا کہ ”جب میں نے اس حوالے سے بات کرنے کے لیے راجا شیکھر کو فون کال کی تو اس نے مجھے گالیاں دیں اور بدچلن کہا۔ اس نے کہا کہ وہ مجھے صرف اسی صورت میں معصوم سمجھے گا اگر میں ٹیسٹ کروا کے اپنے کنواری ہونے کا ثبوت دوں۔“ واضح رہے کہ آئس محل میں راجا شیکھر نے اس اداکارہ کے باپ کا کردار ادا کیا ہے۔

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /تفریح


loading...