2018کے الیکشن میں پیپلزپارٹی کوناکامی کاسامناکرناپڑے گا،یہ نہ ہو پی پی پی بعد میں کہے کہ ہمیں کیوں نکالا؟ فاروق ستار

2018کے الیکشن میں پیپلزپارٹی کوناکامی کاسامناکرناپڑے گا،یہ نہ ہو پی پی پی بعد ...
2018کے الیکشن میں پیپلزپارٹی کوناکامی کاسامناکرناپڑے گا،یہ نہ ہو پی پی پی بعد میں کہے کہ ہمیں کیوں نکالا؟ فاروق ستار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آ ن لائن) ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستارنے کہاکہ 2018کے الیکشن میں پیپلزپارٹی کوناکامی کاسامناکرناپڑے گا لیکن یہ نہ ہو کہ پیپلزپارٹی بھی الیکشن کے بعد کہے کہ ہمیں کیوں نکالا؟
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں فاروق ستارکا کہناتھا کہ آئندہ انتخابات میں سندھ کا وزیراعلیٰ ہمارا ہوگا،وزیراعلیٰ سندھ بھی کراچی سے کچرااٹھانیکی مہم شروع کریں جبکہ ہم اگلے6ماہ میں 6 لاکھ ٹن کچرااٹھائیں گے کیونکہ ہمیں کراچی میں بنیادی کاموں پر بھی توجہ دینی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمارا وزیراعلی آنے کے بعد پانی کی عدم فراہمی کامسئلہ جلدحل کرلیاجائے گا،کراچی پاکستان بنانیوالوں کاشہرہے لیکن وڈیروں اورسرمایہ داروں نے پاکستان کو نقصان پہنچایا ہے۔ کارکنوں کی کاوشیں قابل ستائش ہیں،2018 ہمارے لیے کامیابیوں کاسال ہوگا اور ہم لینے والے ہاتھوں کودینے والے ہاتھ بنائیں گے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں