ملک کے حالات بگاڑنے میں ناکامی کے بعد بھارت نے پاکستان پر اب تک کا سب سے خطرناک وار کردیا، اتنا گرگیا کہ پاکستانیوں کو بھی یہ توقع نہ تھی

ملک کے حالات بگاڑنے میں ناکامی کے بعد بھارت نے پاکستان پر اب تک کا سب سے ...
ملک کے حالات بگاڑنے میں ناکامی کے بعد بھارت نے پاکستان پر اب تک کا سب سے خطرناک وار کردیا، اتنا گرگیا کہ پاکستانیوں کو بھی یہ توقع نہ تھی

  



نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت بالعموم پاکستان اور بالخصوص بلوچستان اور کراچی میں بدامنی پھیلانے پر کھربوں روپے خرچ کر چکا ہے لیکن اب تک اسے اپنی ہر شیطانی حرکت میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا، جس پر اب اس نے پاکستان پر خطرناک ترین وار کر دیا ہے۔ انگریزی اخبار ایکسپریس ٹربیون کی رپورٹ کے مطابق اب بھارتی حکومت نے پانی کو بھی جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد تیز کردیا ہے اور مقبوضہ کشمیر کے کاٹھوا ضلع میں پاکستان کے حصے میں آنے والے دریا پر ڈیم بنانا شروع کر دیا ہے۔

’ہم یہ کام خود کر لیں گے‘ نیپال نے بھارت کو کرارا جواب دیدیا،سب کچھ واضح کر دیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ ”نئی دہلی سرکار نے اس منصوبے کی رپورٹ مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی حکومت کو ارسال کر دی ہے تاکہ وہ اس منصوبے کا تخمینہ لگائے اور اس کی تعمیر جلد از جلد مکمل کی جاسکے۔سندھ طاس معاہدے کے تحت اس دریا کا پانی پاکستان کے حصے میں آتا ہے، چنانچہ اس پر بھارت کابند بنانا اس معاہدے کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔“رپورٹ کے مطابق دریائے راوی میں شامل ہونے والی ایک شاخ ’اوجھ‘ پر بننے والے اس ڈیم میں 0.65ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ ہو سکے گا جس سے 30ہزار ہیکٹر اراضی سیراب ہو گی اور 200میگاواٹ سے زائد بجلی پیدا کی جا سکے گی۔

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔

مزید : بین الاقوامی


loading...