’میں نائیجیرین شہزادہ ہوں لیکن اپنی اربوں کی دولت حاصل کرنے کے لئے بینک اکاﺅنٹ چاہیے جس میں۔۔۔‘ اس طرح کے فراڈ کی ای میل تو آپ کو بھی اکثر آتی ہوگی لیکن اب یہ ’نائیجیرین شہزادہ‘ گرفتار کرلیا گیا، کون ہے اور کس ملک میں پکڑا گیا؟ دیکھ کر آپ کی ہنسی نہ رکے گی
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیٹ پر اکثر لوگوں کو ایک ای میل موصول ہوئی ہو گی جس میں بھیجنے والا کہتا ہے کہ ’میں نائیجیرین شہزادہ ہوں اور مجھے پنی اربوں کی دولت ٹرانسفر کرنے کے لیے آپ کا بینک اکاﺅنٹ نمبر چاہیے۔‘ اب یہ شہزادہ پکڑا گیا ہے اور اس کی حقیقت جان کر آپ کے لیے ہنسی روکنا مشکل ہو جائے گا۔ ویب سائٹ nola.com کی رپورٹ کے مطابق یہ نوسرباز 67سالہ میکائیل ہے جو امریکی ریاست لوئزیانہ کا رہائشی ہے۔
’یہ آدمی جہاز پر کیسے آگیا‘ فلائٹ اُڑانے کے 4 گھنٹے بعد ایسے شخص کی موجودگی کا انکشاف کہ کھلبلی مچ گئی، جہاز واپس موڑ لیا گیا کیونکہ۔۔۔
پولیس 18ماہ سے اس کے خلاف تحقیقات کر رہی تھی اور اب تک 269ایسے افراد کا سراغ لگا چکی ہے جو اس جعلی شہزادے کا شکار بن چکے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ”یہ شخص لوگوں سے ان کے بینک اکاﺅنٹس کی تفصیلات لے کر ان کو لوٹا کرتا تھا۔ اس کے خلاف مزید تحقیقات جاری ہیں اور ان میں کافی مشکل درپیش آ رہی ہے کیونکہ اس کے تانے بانے جن دیگر لوگوں سے ملتے ہیں ان میں سے اکثر کا تعلق بیرون ممالک سے ہے۔“ واضح رہے کہ پولیس نے اپنے بیان میں اس نوسرباز کا شکار ہونے والے افراد کے متعلق تفصیلات بیان نہیں کیں۔
لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔