’تمہارا حمل ضائع ہوگیا ہے‘ ڈاکٹروں نے حاملہ خاتون کو یہ کہہ کر ہسپتال سے واپس بھیج دیا لیکن جیسے ہی گھر پہنچی ایسا کام ہوگیا کہ کبھی تصور بھی نہ کرسکتی تھی، بالآخر کھلے کھیت میں۔۔۔

’تمہارا حمل ضائع ہوگیا ہے‘ ڈاکٹروں نے حاملہ خاتون کو یہ کہہ کر ہسپتال سے ...
’تمہارا حمل ضائع ہوگیا ہے‘ ڈاکٹروں نے حاملہ خاتون کو یہ کہہ کر ہسپتال سے واپس بھیج دیا لیکن جیسے ہی گھر پہنچی ایسا کام ہوگیا کہ کبھی تصور بھی نہ کرسکتی تھی، بالآخر کھلے کھیت میں۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں ایک خاتون بچے کی پیدائش کے لیے ہسپتال آئی لیکن ڈاکٹروں نے اسے یہ کہہ کر گھر واپس بھیج دیا کہ ’تمہارا حمل ضائع ہو گیا ہے۔‘ تاہم جیسے ہی خاتون گھر پہنچی تو ایسا کام ہو گیا کہ کوئی تصور بھی نہ کر سکتا تھا۔ انڈیا ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ریاست مدھیاپردیش کے ضلع دندوری میں 24سالہ سماروتی دیوی کو درد زہ لاحق ہوتا جس پر اسے ہسپتال لایا گیا تو ڈاکٹروں نے یہ کہہ کر اسے داخل کرنے سے انکار کر دیا کہ بچہ ماں کے پیٹ میں مر چکا ہے اور اس کا حمل ضائع ہو چکا ہے۔ لیکن جب وہ گھر واپس گئی تو گھر کے قریب پہنچ کر کھیتوں میں ہی اس کے ہاں بچے کی پیدائش ہو گئی۔

”اگر خواتین اپنے جسم کی یہ چیز ٹھیک رکھنا چاہتی ہیں تو 2سے زیادہ بچے نہ پیدا کریں“ سائنسدانوں نے شادی شدہ خواتین کو وارننگ دے دی
رپورٹ کے مطابق سماروتی کا کہنا تھا کہ ”میں ہسپتال گئی تو انہوں نے مجھے دیکھا بھی نہیں اور کہہ دیا کہ تمہارا بچہ مرجانے کی وجہ سے حمل ضائع ہو چکا ہے، جس پر میں وہاں رونے لگی۔ میرے رونے پر نرسیں آئیں اور مجھے تھپڑ مارنے شروع کر دیئے اور دھکے دے کر ہسپتال سے نکال دیا۔میں اپنی ایک رشتہ دار کے ساتھ رات کے 2بجے انتہائی مشکل سے ہسپتال پہنچی تھی۔ واپسی پر صبح پانچ بجے کے قریب ابھی ہم گھر سے کچھ فاصلے پر ہی تھے کہ کھیت میں میرے ہاں بچے کی پیدائش ہو گئی۔“ رپورٹ کے مطابق سماروتی کے ہاں بالکل صحت مندہ بچہ پیدا ہوا۔ گاﺅں کی خواتین سماروتی کی آواز سن کر اس کے پاس پہنچیں اور بچے کی پیدائش میں نرسوں کا کردار ادا کیا۔

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -