ٹریفک میں پھنسی بارات اور دوسری طرف شادی کا وقت نکلا جائے، بالآخر دولہا گاڑی سے نکل گیا، بارات لے کر کس طرح شادی کی تقریب میں پہنچ گیا؟ طریقہ جان کر آپ بھی اس کی حاضر دماغی کی داد دیں گے

ٹریفک میں پھنسی بارات اور دوسری طرف شادی کا وقت نکلا جائے، بالآخر دولہا گاڑی ...
ٹریفک میں پھنسی بارات اور دوسری طرف شادی کا وقت نکلا جائے، بالآخر دولہا گاڑی سے نکل گیا، بارات لے کر کس طرح شادی کی تقریب میں پہنچ گیا؟ طریقہ جان کر آپ بھی اس کی حاضر دماغی کی داد دیں گے

  



نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک بارات ٹریفک میں پھنس گئی۔ ٹریفک جام انتہائی شدید تھا اور شادی کا وقت نکل جانے کا خطرہ تھا۔ ایسے میں دولہا گاڑی سے نکلا اور ایسے طریقے سے بارات لے کر تقریب میں پہنچ گیا کہ جان کر ہر کوئی اس کی حاضر دماغی کی داد دینے لگا۔ انڈیا ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ ریاست کیرالہ کے شہر کوچی میں پیش آیا۔ 33سالہ رجنیتھ نامی دولہے کی بارات جب ٹریفک میں پھنسی تو اس نے اپنے ساتھ باراتیوں کو بھی گاڑیوں سے نکالا اور میٹرو ٹرین کے سٹیشن پر جا پہنچا۔

اس پاکستانی جوڑے نے ایسے طریقے سے شادی کر ڈالی کہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

ان سب نے وہاں سے ٹرین پکڑی اور صرف 20منٹ میں شادی کی تقریب کی جگہ پر پہنچ گئے۔ راجنیتھ کا کہنا تھا کہ ”ہم تقریب سے چند میل کے فاصلے پر تھے لیکن ٹریفک جام انتہائی شدید تھا اور اگر ہم اپنی گاڑیوں میں ہی یہاں آنے کی کوشش کرتے تو ہمیں 6گھنٹے لگتے، لیکن شادی کے مہورت میں صرف 2گھنٹے باقی تھے،چنانچہ میں نے ٹرین سے جانے کا فیصلہ کیا۔ میرے اس فیصلے نے میری شادی بچا لی۔“

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس