ایران نے حکومت مخالف مظاہروں کو قابو کرنے کیلئے ایسا قدم اٹھا لیا کہ سن کر ہی آپ دنگ رہ جائیں گے گیس شیلنگ یا لاٹھی چار ج وغیر نہیں بلکہ ۔۔۔
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایران میں حکومت مخالف مظاہرے شدت اختیار کرتے جا رہے ہیں اور مظاہروں کا سلسلہ ایران کے کئی شہروں میں بڑے پیمانے پر پھیل چکاہے جس سے نمٹنے کیلئے حکومت کی جانب سے گیس شیلنگ اور گولیاں بھی برسائی گئیں جس سے چار افراد ہلا ک ہو گئے ہیں تاہم اب ایرانی حکومت نے اس سے نمٹنے کیلئے انتہائی حیران کن قدم اٹھالیا ہے ۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز ‘نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ ایران نے حکومت مخالف مظاہروں پر قابو پانے کیلئے سوشل میڈیا ایپس پر عارضی پابندی عائد کر دی ہے ۔یہ دعویٰ ایرانی ٹی وی نے اپنے ذرائع کے حوالے سے کیاہے ۔ایرانی ٹی وی کا کہناتھا کہ یہ فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیاہے جس کے تحت میسجنگ ایپس اور انسٹاگرام پر عارضی پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔
دوسری جانب غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کا کہناہے کہ مظاہروں کے بڑھتے ہوئے سلسلے کے پیش نظر ایرانی صدر حسن روحانی آج رات ایران کی عوام سے ٹیلی ویژن کے ذریعے خطاب کریں گے تاہم اس کی تاحال حکومتی سطح پر تصدیق نہیں ہو سکی ہے ۔