شوگر ملوں کو کسی کی حق تلفی نہیں کرنے دیں گے: بلال یاسین

شوگر ملوں کو کسی کی حق تلفی نہیں کرنے دیں گے: بلال یاسین
شوگر ملوں کو کسی کی حق تلفی نہیں کرنے دیں گے: بلال یاسین

  



جھنگ(صباح نیوز)وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین نے کہا ہے کہ شوگر ملوں کو کسی کی حق تلفی نہیں کرنے دیں گے، مڈل مین کا کردار ختم کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جھنگ میں گنے کے کاشتکاروں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بلال یاسین کا کہنا تھا کہ کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ کی مدد سے حقدار کو اس کا حق دیا جائے گا، گنے کی ملوں میں مڈل مین کا کردار ختم کر دیا گیا ہے کسی مڈل مین کو رسید جاری نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ کاشت کاروں کے لیے خود گنے کی رسیدحاصل کرنا ضروری ہوگا۔ شوگر ملوں میں ٹیمیں تعینات کی جائیں گی جو شوگر ملوں کو کسی کی حق تلفی نہیں کرنے دیں گی۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : علاقائی /پنجاب /کسان پاکستان