آپ کی محبت میں کتنی گرمجوشی اور ہوس پائی جاتی ہے،ہاتھوں کا یہ ابھار سب کچھ بتا دیتا ہے

آپ کی محبت میں کتنی گرمجوشی اور ہوس پائی جاتی ہے،ہاتھوں کا یہ ابھار سب کچھ ...
آپ کی محبت میں کتنی گرمجوشی اور ہوس پائی جاتی ہے،ہاتھوں کا یہ ابھار سب کچھ بتا دیتا ہے

  



لاہور(نظام الدولہ)انسانی ہاتھوں میں زہرہ کا ابھار خاص اہمیت کا حامل ہے ۔کسی انسان کے اچھے اور برے ہونے کے علاوہ اس سے کسی صابر و معتدل اور مشتعل مزاج ،عیاش و ہنس مکھ اور زود رنج ہونے کا بھی علم ہوجاتا ہے۔انگوٹھے کے نیچے ہتھیلی پرقوس نما اسابھار کی سرحد زندگی کی لکیر کے اندر واقع ہے۔یہ انگوٹھی کی بنیاد ہوتا ہے ۔ زہرہ کے ابھار سے کسی کے بھی خاندانی معاملات ،خواہشات رومانس اور نفرت کا بھی اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

کسی انسان کا یہ ابھار جتنا نرم اور گلابی رنگ کا ہوگا اس میں جذبہ محبت و شفقت زیادہ ہوگا ۔وفا دار ہوگا،اس میں بیماریوں کے خلاف مزاحمت زیادہ ہوتی ہے۔

اگر یہ ابھار اُبھرا ہوااور پھیلا ہوا ہوگا تو یہ ہرجائی ہونے کی علامت ہے ۔اسے آپ بھونرا بھی کہہ سکتے ہیں ۔تاہم انگوٹھے اور دماغی لکیر میں توازن ہوتو ایسا شخص جنسی میلانات میں معتدل بھی ہوتا ہے ۔

جس کے زہرہ ابھار پر جالی دار لکیریں ہوں گی ایسا انسان اوائل جوانی میں ہی کسی کی محبت میں گرفتار ہوگا اور اس میں ناکامی اٹھائے گا۔جنسی ہوس اسکی ناکامی میں کردار ادا کرے گی۔اگر اسکا عطارد کا ابھار بھی ابھرا ہوگا تو وہ بدنام بھی ہوگا ۔

دل اور دماغ کی لکیروں کے درمیان ایسی چیز جو تنگ دل اور بڑے دل والے کی وہ باتیں بتا دیتی ہے جن کا کسی کو بھی گماں نہیں ہوتا

جس انسان کا ہاتھ کھردار ہوگااور زہرہ کا ابھار بھرا ہوا ہو تو ایساانسان معاملات محبت میں جلد غصہ میں آجاتا ہے ۔اگر کسی کے زہرہ کے ابھار پر زیادہ لکیریں ہوں تو ایسا انسان مخفی علوم میں دلچسپی رکھتا ہے۔

اگر کسی ہاتھ پر زہرہ کا ابھار بہت پھیلا ہوا ہو تو ان حالات میں اگر اسکی شریک حیات میں دولت کی ہوس موجود ہے تو ایسا شخص گھریلوذمہ داریاں پوری کرنے کے لئے انتھک محنت کرتا اور اسے معاملات محبت میں گرمجوشی سے محروم ہونا پڑتا ہے۔ اس معاملہ میں اسکی توقعات پوری نہیں ہوتیں۔

جن لوگوں کی دماغی لکیر گہری نہیں ہوتی ۔ ان کا انگوٹھا بھی معمولی ہوتا ہے جبکہ زہرہ کا ابھاربھرا ہوتا ہے تو ایسے لوگ اپنی زندگی رومانس کے بغیر نہیں گزارتے۔

زہرہ کا ابھار نمایاں اوربھراہوا ہو اور پھیلاو بھی اسکا پورا ہوتو ایسے لوگ زندگی آرام دہ اورپُر تعیش انداز میں گزارنا پسند کرتے ہیں۔

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔

کئی ہاتھوں میں زہرہ کا ابھار خشک و کھردار بھی ہوتا ہے ۔ اس میں کوئی دلکشی نظر نہ آئے تو ایسے لوگوں میں نظام تولید متاثر ہوتا ہے ۔کچھ لوگ بانجھ ہوتے ہیں۔ جن لوگوں کے ہاتھ میں عطارد اور زہرہ کا ابھار دونوں نمایاں ہوں ایسے لوگ اپنے فیصلے تبدیل نہیں کرتے ۔وہ بڑے سخت واقع ہوتے ہیں ۔

مزید : لائف سٹائل /مخفی علوم


loading...