حکمرانوں کا اس طرح ملک سے باہر جانا ثابت کرتاہے کہ پردے کے پیچھے کچھ تو طے کیا جا رہا ہے:سید خورشید شاہ

حکمرانوں کا اس طرح ملک سے باہر جانا ثابت کرتاہے کہ پردے کے پیچھے کچھ تو طے کیا ...
حکمرانوں کا اس طرح ملک سے باہر جانا ثابت کرتاہے کہ پردے کے پیچھے کچھ تو طے کیا جا رہا ہے:سید خورشید شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکھر(ڈیلی پاکستان آن لائن) اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا کہنا ہے سعودی عرب ہماراقابل اعتماد دوست ہے ،حکمرانوں کا اس طرح پاکستان سے باہر چلے جانا یہ ثابت کرتا ہے کہ پردے کے پیچھے کچھ تو چل رہا ہے ،ہمیں افسوس ہوتا ہے کہ ہمارے ملک کے فیصلے کسی اور ملک میں ہوں پاکستان کے فیصلے پاکستان میں ہونے چاہئیں۔

امیر قطر نے دورہ افریقہ پر بے تحاشادولت لٹائی
اپوزیشن لیڈر کہتے ہیں کہ سانحہ ماڈل ٹاون کے شہداکے لو احقین کوانصاف ملناچاہیے اس معاملے پر ہماری پارٹی کاموقف شروع دن سے ایک ہی ہے۔نئے سال کی آمدپرعوام پرپٹرول بم گرادیا گیا جب تیل کی قیمتیں کم ہوئیں توفائدہ عوام کونہیں دیاگیا۔انہوں نے کہا کہ ملکی قرضوں کے ر یکارڈٹوٹ چکے ہیں آج ملک میں پید اہونے والا ہر بچہ ایک لاکھ تیس ہزار کا مقروض ہے ،لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے دعوے بھی جھوٹے ہیں آج بھی سندھ اور پنجاب میں لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے ۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید :

قومی -