سال2018،عمران خان ملک میں قانون کی حکمرانی کے لئے پر امید

سال2018،عمران خان ملک میں قانون کی حکمرانی کے لئے پر امید
سال2018،عمران خان ملک میں قانون کی حکمرانی کے لئے پر امید

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہناہے کہ وہ نئے سال میں پر امید ہیں کہ قوم متحدہو کر کرپشن مافیا کے خاتمے ، قانون کے تحفظ اور ملک کو ترقی کے راستے پر گامزن رکھنے کے لئے متحد رہے گی۔

تیل کی قیمتیں کم کی جائیں ورنہ احتجاج ہو گا:بلاول بھٹو زرداری

سوشل میڈیا پر اپنے پیغام پی ٹی آئی چیرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ سال 2017ختم ہونے کوہے بحیثیت قوم ہمیں خدا کا شکر اداکرناچاہیے اس سال نے ہمیں انصاف کی امید دلائی ،سپریم کورٹ کے ا نصاف،جے آئی ٹی کی کاوشوں سے کر پشن مافیاقانون کے کٹہر ے میں آیا۔

میں پر امید ہوں کہ 2018ملک کے لئے پاکستان کی تاریخ میں بہت اہمیت کا سال ہوگا کیونکہ قوم ملک میں کرپشن مافیا کے خاتمے ، قانون کی حکمرانی اور اپنے ملک کی بہتری کے لئے متحد رہے گی۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /اسلام آباد


loading...