بھارت میں دھند کی وجہ سے 100کے قریب پروازیں معطل

بھارت میں دھند کی وجہ سے 100کے قریب پروازیں معطل
بھارت میں دھند کی وجہ سے 100کے قریب پروازیں معطل

  



نئی دہلی (یوا ین پی) دھند اور کہرے کی وجہ سے آج 100سے زیادہ ہوائی پروازیں اثرانداز ہوئیں جس کی وجہ سے مسافروں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اندرگاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر مسافروں کا جم غفیر دیکھا گیا کیونکہ تمام آنے والی او رجانیوالی پروازیں منسوخ ہوگئیں۔ دھند کی وجہ سے روشنی 50میٹر سے بھی زیادہ نیچے گر گئی اور اس کی وجہ سے پروازوں کے اڑانوں میں دیری ہوگئی ۔ ہوا بازی محکمے کے افسروں کا کہنا ہے کہ دھند کم ہونے کے بعد ہی پروازیں اڑنی شروع ہوگئیں۔ 40سے زیادہ جہازو ں کو دوسرے ہوائی اڈوں پر بھیجا گیا ہے اس کے علاوہ درجنوں ٹرینیں بھی دیری سے چل رہی ہیں جبکہ 15مسافرگاڑیوں کو منسوخ کیا گیا ہے۔

شمالی ہندستان کے بیشتر علاقے دھند کی لپیٹ میں آئے ہیں۔ ٹریفک پولیس نے بھی گاڑیوں اور موٹر چلانے والوں سے درخواست کی کہ وہ قومی شاہراوں پر دھیان سے چلائیں او تیزرفتاری سے احتیاط کریں ۔ محکمے موسمیات نے کہا کہ اگلے کچھ دنوں میں سردی کے علاوہ دھند بھی بڑھنے کا امکان ہے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی


loading...