سعودی عرب میں شریف برادران کی ڈیل نہیں ہوسکتی:چودھری پرویز الٰہی

سعودی عرب میں شریف برادران کی ڈیل نہیں ہوسکتی:چودھری پرویز الٰہی
سعودی عرب میں شریف برادران کی ڈیل نہیں ہوسکتی:چودھری پرویز الٰہی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ق کے سربراہ پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں شریف برادران کی ڈیل نہیں ہوسکتی۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں پرویز الٰہی کا کہناتھا کہ شہبازشریف 14افرادکے قتل میں ملوث ہیں،کرپشن اورخون کی ہولی کھیلنے والوں کوسزاملنی چاہیے جبکہ پوراپاکستان طاہرالقادری کیساتھ کھڑا ہے۔انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ نے شریف برادران کوصفائی کاپوراموقع دیا لیکن شریف خاندان اللہ کی پکڑمیں آچکاہے، سعودی عرب میں کرپشن کیخلاف جہاد شروع ہوا،سعودی عرب میں شریف برادران کی ڈیل نہیں ہوسکتی، کرپٹ شخص کیساتھ کیوں کوئی ڈیل کرے گا؟

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...