نوازشریف کی سعودی عرب سے ڈیل کی خبریں بے بنیاد ہیں: ترجمان نواز شریف

نوازشریف کی سعودی عرب سے ڈیل کی خبریں بے بنیاد ہیں: ترجمان نواز شریف
نوازشریف کی سعودی عرب سے ڈیل کی خبریں بے بنیاد ہیں: ترجمان نواز شریف

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان نواز شریف نے واضح کیا ہے کہ احتساب سے بچنے کیلیے سابق وزیراعظم کی سعودی عرب سے ڈیل کی خبریں بے بنیاد ہیں زیر گردش تمام خبریں حقائق کے منافی اور حیران کن ہیں، نواز شریف سعودی حکمران خاندان سے دیرینہ تعلق کی بنا پر سعودی عرب گئے ہیں۔

بھارت میں دھند کی وجہ سے 100کے قریب پروازیں معطل

ترجمان کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے ہمیشہ اپنے ذاتی تعلقات کو قومی مفاد کے لیے استعمال کیا ہے،نواز شریف نے عدالتی فیصلوں کو تسلیم کیا ہے اور عدالتی فیصلوں کے احترام میں مقدمات کا سامنا کررہے ہیں، ان کو یقین ہے کہ وہ بے گناہ ہیں۔

خیال رہے کہ نواز شریف سعودی عرب میں موجود ہیں جہاں وہ مختلف شخصیات سے اہم ملاقاتیں کریں گے،نوازشریف اور شہبازشریف کی آج سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سمیت دیگر اہم سعودی شخصیات سے اکٹھے ملاقات کا امکان ہے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد