جرمنی جرم کرنے والے نابالغ مہاجرین کو ملک بدر کرے: ایف ڈی پی

جرمنی جرم کرنے والے نابالغ مہاجرین کو ملک بدر کرے: ایف ڈی پی
جرمنی جرم کرنے والے نابالغ مہاجرین کو ملک بدر کرے: ایف ڈی پی

  



برلن(آئی این پی)جرمنی کی لبرل سیاسی جماعت فری ڈیموکریٹک پارٹی کے لیڈر کرسٹیان لِنڈنر نے حکومت سے کہا ہے کہ وہ ایسے نابالغ مہاجرین کو ڈی پورٹ کرے جو جرائم میں ملوث ہیں۔

جرمن میڈیا کے مطابق لِنڈنر کا یہ بیان ایک15سالہ جرمن لڑکی کو چاقو سے قتل کیے جانے کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔ اس لڑکی کو ایک15 برس کے افغان ٹین ایجر نے چاقو سے زخمی کیا، جو سن 2016 میں جرمنی میں داخل ہوا تھا۔ لِنڈنر نے یہ بھی کہا کہ ایسے تنہا مہاجرت کرنے والے نابالغ تارکین وطن کو ملک بدر کرنا چاہیے جو تعلیمی اور تربیتی پروگرام کے خلاف مزاحمت کرتے ہیں۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی


loading...