سال 2018اہم ،ساتھ میں کام کرکے ہر مشکل ہر قابو پالیں :آرمی چیف

سال 2018اہم ،ساتھ میں کام کرکے ہر مشکل ہر قابو پالیں :آرمی چیف
سال 2018اہم ،ساتھ میں کام کرکے ہر مشکل ہر قابو پالیں :آرمی چیف

  



راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے سال 2018کے اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ ایک یادگار سال کا اختتام ہوگیا،2018 پاکستان کے لیے انتہائی اہمیت کا سال ہوگا، جس میں بڑے داخلی وخارجی چیلنجزدرپیش ہوں گے ، چیلنجز کو مواقعوں میں تبدیل کیاجاسکتاہے ۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ اہداف کا حصہ طے کر لیاباقی کام متحد ہوکر سرانجام دیں گے،کوئی بھی پاکستان کے عزم کوشکست نہیں دے سکتا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر آرمی چیف کا یہ پیغام شئیر کیا ہے جس کے ساتھ آرمی چیف کی ایک تصویر بھی شئیر کی گئی ہے ،جس میں وہ بظاہر ایک صوفے پر براجمان ہیں اور مسکرا رہے ہیں ،ان کے اس مسکرانے کے انداز میں بھی ایک پیغام چھپا ہواجوان کی قائدانہ صلاحیتوں کی عکاسی کر رہا ہے کہ وہ آنے والے چیلنجز کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : قومی


loading...