مصرمیں 12 سالہ بچے کی 16 سالہ لڑکی سے شادی پر تنازع،سوشل میڈیا پر بحث شروع

مصرمیں 12 سالہ بچے کی 16 سالہ لڑکی سے شادی پر تنازع،سوشل میڈیا پر بحث شروع
مصرمیں 12 سالہ بچے کی 16 سالہ لڑکی سے شادی پر تنازع،سوشل میڈیا پر بحث شروع

  



قاہرہ(آئی این پی)مصرمیں 12 سالہ بچے کی 16 سالہ لڑکی سے شادی پر تنازع کھڑا ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیاکے مطابق جنوب مغربی قاہرہ کے قریب الفیوم کے علاقے میں طے پائی اس شادی میں دلہا کی عمر فقط 12سال جب کہ دلہن کی16 بتائی جاتی ہے۔یہ شادی سوشل میڈیا پر زیربحث ہے اور اس طرح کی شادیاں کرانے والے والدین کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔2 روز قبل الفیوم کے علاقے میں 12 سالہ احمد شعبان عید کا اس سے عمر میں4 سال بڑی لڑکی کیساتھ نکاح پڑھایا گیا۔تاہم دونوں بچوں کے والدین کا کہنا ہے کہ بچوں کی یہ شادی نمائشی ہے اور اس میں یہ شرط رکھی گئی ہے کہ دنوں 18 سال کی عمر کو پہنچنے کے بعد اپنی مرضی سے شادی کی تقریب منعقد کریں گے۔

الفیوم کے مقامی شہریوں کا کہنا کہ دلہا اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا ہے اور خاندان میں دیگر تمام بچیاں ہیں۔ اس کے اہل خانہ کی خواہش تھی کہ بچے کو کم عمری ہی میں شادی کے بندھن میں باندھ دیا جائے۔سوشل میڈیا پر جاری بحث کے دوران یہ سوال بھی اٹھایا جا رہا ہے کہ جب ملک میں شادی کی قانونی عمر18سال ہے اور بچوں کی شادیوں کو جرم قرار دیا گیا ہے تو اس قانون پرعمل درآمد کیوں نہیں کیا جاتا؟ مصر میں کم عمر افراد کی شادی کا یہ پہلا کیس نہیں۔ اس نوعیت کے کئی دوسرے کیسز میں بچوں کے والدین کو عدالتوں میں مقدمات کا بھی سامنا ہے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی


loading...