کینیا میں ٹرک اور بس کے درمیان خوفناک تصادم، 36افراد ہلاک ، متعدد زخمی

کینیا میں ٹرک اور بس کے درمیان خوفناک تصادم، 36افراد ہلاک ، متعدد زخمی
کینیا میں ٹرک اور بس کے درمیان خوفناک تصادم، 36افراد ہلاک ، متعدد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیروبی ( آئی این پی)افریقی ملک کینیا میں ٹرک اور بس کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 36افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق وسطی کینیا میں یہ حادثہ ایک ٹرک اور بس کے درمیان ہوا۔ پولیس کاکہناہے کہ تیز رفتار بس سامنے سے آتے ہوئے ٹرک سے اتنی شدت کے ساتھ ٹکرائی کہ اس کی باڈی پوری طرح تباہ ہو کر رہ گئی۔چند زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور اس باعث ہلاکتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ حادثہ کینیا کے علاقے رِفٹ ویلی کے ایک قصبے کے قریب ہوا۔ 36نعشیں بس کے تباہ شدہ ڈھانچے کو کاٹ کر نکالی گئیں۔ تاہم حادثے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں