سابق انگلش کپتان اینڈریو سٹراس کی اہلیہ انتقال کرگئیں

سابق انگلش کپتان اینڈریو سٹراس کی اہلیہ انتقال کرگئیں

لندن(آئی این پی)انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اینڈیو اسٹراس کی اہلیہ پھیپھڑوں کے کینسر کے باعث انتقال کرگئیں، ان کی عمر 46 برس تھی۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق انگلش کپتان کی اہلیہ روتھ کو گزشتہ برس دسمبر میں پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی، جس کے بعد وہ ایک سال تک اس مہلک مرض سے لڑتی رہیں اور بدقسمتی سے آج زندگی کی بازی ہار گئیں۔جوڑے کی ملاقات 1998 میں ہوئی جبکہ شادی 2003 میں انجام پائی، ان کے 2 بیٹے بھی ہیں۔

جن کے نام سیم اور لوکا ہیں۔ساتھی کرکٹر کی اہلیہ کی موت پر مختلف کرکٹرز کی جانب سے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار بھی کیا گیا۔تعزیت کرنے والوں میں کیون پیٹرسن، مائیکل وان اور پیئرس مورگن کے نام شامل ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...