راولپنڈی نے انٹر ریجن انڈر 13 کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی

راولپنڈی نے انٹر ریجن انڈر 13 کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی

راولپنڈی(اے پی پی) (اے پی پی) راولپنڈی نے انٹر ریجن انڈر 13 کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی، سیمی فائنل میں راولپنڈی نے فیصل آباد کو 6 وکٹوں سے ہرایا۔ گزشتہ روز اقبال سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں فیصل آباد کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 23.3 اوورز میں 102 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، ارسلان ریاض 15 اور محمد عثمان 14 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، راولپنڈی کی جانب سے محمد ابراہیم نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور 4 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں راولپنڈی انڈر 13 نے ہدف 18.2 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، محمد ارشد نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 68 رنز بنائے۔

شہود انجم نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...