مقبوضہ کشمیر ،پلوامہ میں فورسز کے ہاتھوں شہید 4نوجوان سپردخاک ،علاقہ میں دوسرے روز بھی ہڑتال
سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک ،نیوز ایجنسیاں)ط مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ روزضلع پلوامہ میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید ہونے والے چار نوجوانوں کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ہے۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے گزشتہ روز ضلع کے علاقے راجپورہ میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران نوجوانوں کو شہید کیا تھا۔ شہید نوجوانوں کی نماز جنازہ ضلع میں ان کے آبائی علاقوں رحمو،ٹکنو ، اورپرچھو میں ادا کی گئی۔ شہید(بقیہ نمبر47صفحہ12پر )
نوجوانوں کی شناخت مزمل نبی ڈار، وسیم اکرم وانی، مزمل نذیر بٹ اور حارث احمد کے طورپر ہوئی ہے۔ دریں اثناء چار نوجوانوں کی شہادت پر ضلع پلوامہ میں اتوار کودوسرے روز بھی مکمل ہڑتال رہی۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق دکانیں اور کاروباری مراکز بند جبکہ سڑکوں پر ٹریفک کی آمد و رفت معطل رہی۔ ضلع کے مختلف علاقوں سے لوگ جوق در جوق شہید نوجوانوں کے اہلخانہ کیساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ان کے گھروں میں گئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سید علی گیلانی نے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ضلع پلوامہ میں شہید ہونے والے نوجوانوں کو شاندار خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہاکہ بھارت حکومت اور اس کی فوج کشمیر میں تمام اخلاقی اقدار کھو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی حکمران1947 ء سے فوجی قوت کے غرور میں مبتلا ہوکر کشمیر کے حوالے سے اصل حقائق کو مسخ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت حکمران جھوٹ اور فریب کی پالیسی پر گامزن ہیں اور وہ جموں کشمیر کو اپنا ’’اٹوٹ انگ‘‘ قرار دے کرکشمیریوں کے تمام حقوق پر شب خون ماررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے سابق وزیر خارجہ یشونت سنہا کا کشمیر کے حوالے سے کھلا اعتراف بھارتی حکمرانوں کے لیے چشم کشا ہے۔ حریت چیئرمین نے کہا کہ کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ مسئلہ ہے جسے فوجی طاقت کے بل پر ہرگز حل نہیں کیا جاسکتالہذا بھارتی حکمرانوں ہٹ دھرمی اور غیر حقیقت پسندانہ طرز عمل ترک کر کے اس مسئلے کوکشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کرنے کے اقدمات کریں۔ دریں اثناء مقبوضہ کشمیر میں ضلع پلوامہ کے علاقے گڈورہ میں ایک پراسراردھماکے میں ایک دس سالہ بچہ جاں بحق ہوگیاہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع کے علاقے لارو سے تعلق رکھنے والا بچہ عارف احمد ڈارایک باغ میں پڑے بال نما بارودی مواد سے کھیل رہا تھا کہ وہ زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔بچے کو شدید زخمی حالت میں سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ مزید برآں مقبوضہ کشمیر میں ہائیکورٹ نے آزادی پسند رہنما مشتاق الاسلام پر لاگو کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کالعدم قرار کرقابض انتظامیہ کو انہیں فوری طور پر رہائی کے احکامات دیے ہیں۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق جسٹس رشید علی ڈار کی سربراہی میں عدالت عالیہ کے یک رکنی بنچ نے اپنے حکم نامہ میں لکھا کہ مشتاق الاسلام پرسیفٹی ایکٹ کے اطلاق میں جن الزامات کو بنیاد بنایا گیا استغاثہ انہیں ثابت کرنے میں ناکام رہی۔مشتاق الاسلام کے مقدمے کی پیروی ایڈوکیٹ میر شفقت حسین نے کی ۔
مقبوضہ کشمیر