فاروق ستار، انیس قائم خانی کی ملاقات، عابدی قتل کیس پر تبادلہ خیال

فاروق ستار، انیس قائم خانی کی ملاقات، عابدی قتل کیس پر تبادلہ خیال

کراچی (این این آئی)ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار اور رہنما پی ایس پی انیس قائم خانی کی ملاقات ہوئی جس میں علی رضا عابدی کے قتل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق فاروق ستار اور انیس قائم خانی کے درمیان ملاقات رہنما پی ایس پی ڈاکٹر صغیر کی ولیمہ کی تقریب میں ہوئی ٗاس دوران سیاسی صورت حال، علی رضا عابدی کے قتل اور آئندہ کے لائحہ عمل پر گفتگو کی گئی۔دونوں رہنماؤں (بقیہ نمبر48صفحہ12پر )

نے امن و استحکام کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ چلنے کے عزم کا اظہار کیا، اس موقع پر فاروق ستار اور انیس قائم خانی نے مستقبل میں ایک دوسرے کے ساتھ رابطے برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

فاروق ستار ملاقات

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...