جاوید اقبال وڑائچ ‘ چوہدری محمد شفیق کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات ‘ مسائل پر تبادلہ خیال جلد رحیمیار خان کا دورہ کرونگا ‘ عثمان بزدار

جاوید اقبال وڑائچ ‘ چوہدری محمد شفیق کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات ‘ مسائل پر ...

رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی چوہدری جاویداقبال وڑائچ نے بہاولپورمیں ممبرصوبائی اسمبلی چوہدری محمدشفیق کے ہمراہ وزیراعلی پنجاب سردار(بقیہ نمبر46صفحہ12پر )

عثمان بزدارسے ملاقات کی ‘ ملاقات کے دوران چوہدری جاویداقبال وڑائچ نے وزیراعلی پنجاب کورحیم یارخان میں عباسیہ فلائی اوورکی تعمیرمیں تاخیرسمیت دیگرترقیاتی کاموں کی فنڈزنہ ہونے کے باعث پیداہونے والے مسائل سے آگاہ کیااورصاف پانی کے منصوبے پربریف کیااورسیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاجس پروزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدارنے عباسیہ فلائی اوورکی تعمیرکے لیے 85ملین روپے جاری کرنے اوردیگرترقیاتی کاموں کے لیے بھی جلدفنڈزجاری کرنے کی یقین دہانی کرائی اورمتعلقہ منسٹری وچیف سیکرٹری کوہدایت کی کہ وہ رحیم یارخان میں صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے پرفوری عملدرآمدیقینی بنائیں‘ سردارعثمان بزدارنے کہاکہ رحیم یارخان بالخصوص جنوبی پنجاب کے مسائل پراراکین اسمبلی بھرپورتوجہ دیں اورآگاہ کریں تاکہ انہیں فوری بنیادوں پرحل کیاجائے انشاء اللہ جنوبی پنجاب کی پسماندگیاں ہرصورت دورکریں گے اورتعلیم صحت سمیت عوام کی دیگربنیادی ضروریات انہیں فراہم کریں گے ‘ انہوں نے کہاکہ بہت جلدوہ رحیم یارخان دورہ کریں گے اورضلع کے عوام کے لیے بڑے منصوبوں کااعلان کریں گے۔

دورہ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...