مسلم لیگ کا112 واں یوم تاسیس ‘ الگ الگ تقریبات ‘ اکابرین کو خراج تحسین

مسلم لیگ کا112 واں یوم تاسیس ‘ الگ الگ تقریبات ‘ اکابرین کو خراج تحسین

ملتان‘خانیوال( سٹی رپورٹر‘بیورو نیوز)مسلم لیگ کا112 واں یوم تاسیس مسلم لیگ ن ضلع و سٹی کے زیر اہتمام میونسپل کارپوریشن آفس ممتازآبادمیں منعقدہوا جس میں بلال بٹ ،رانا شاہدالحسن، شیخ طارق رشید شیخ اطہر ممتاز عمرفاروق بھٹی شاہد مختار لودھی منیر لنگاہ عابد باکسر رفیق کریمی نے خطاب کیا (بقیہ نمبر50صفحہ12پر )

،بلال بٹ کا کہنا تھا کہ میاں شریف کو گرفتار کر کے حکومت نے اپنی ناکامی کاعتراف کرلیا ہے ہم ان گرفتاری یوں سے گھبرانے والے نہیں ،رانا شاہد نے کہا میا ں نواز شریف شہبازشریف کوجھوٹ، الزام کے ذریعے قید کیا ہواہے وہ جلد سرخرو ہوں گے،سابق ایم این اے شیخ طارق رشید نے کہا یہ ملک پاکستان مسلم لیگ ن نے بنایا تھامسلم لیگ ہی اس ملک کو بچا سکتی ہے ۔شیخ اطہرممتاز نے کہا پنڈی کاسیاسی یتیم شیخ رشید اپنی اوقات میں رہے۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن ملتان شہر کے سکیرٹری اطلاعات و نشریات عمرفاروق بھٹی نے کہاپاکستان کی تارخ میں کوئی ایسی مثال نہیں ملتی کہ جس میں حکومت اپوزیشن کے خوف سے پنجاب اور سندھ میں اپوزیشن کے ارکین اسمبلی کو فاروڈ بلاک بنانے اور ان کو حکومتی پارٹی میں شامل کرنے کے لیے حارس ٹریڈنگ فلورکراسینگ کرنے پر لالچ دیا جا رہا ہے ۔ مسلم لیگ ن کے دور کے جاری منصوبوں پر ربن کاٹنے افتتاح کی تختیاں لگانے مسلم لیگ ن اور پی پی کے اراکین اسمبلی کے خلاف جھوٹے من گھڑت مقدمات نیب کے ذریعے بلیک میل کرکے حکومت نہیں چلائی جاسکتی اب ایسے بات نہیں بنے گی،اس موقع پر مسلم لیگی رہنما شاہد لودھی ، عابد باکسر ، راوابرار ودیگر نے بھی خطاب کیا۔دریں اثناء آل انڈیا مسلم لیگ کے یوم تاسیس کی تقریب مسلم لیگ فنکشنل کے زیراہتمام منعقد ہوئی۔جسکی صدارت سینیئر مسلم لیگی سربراہ خاندان گیلانیہ مخدوم غلام یزدانی گیلانی نے کی فنکشنل لیگ کے رہنما محمد اشرف قریشی مہمان خصوصی تھے پاکستان مسلم لیگ کے رہنما ڈاکٹر غلام نبی،ن لیگ کے تابش درانی،خالد فرید قریشی،امیر علی قریشی،عوامی لیگ کے ملک محمد یونس،ق لیگ کے احسن نصیر غوری،ن لیگ خواتین ونگ کی شازیہ ہاشمی،ق لیگ وومن ونگ سے یاسمین خاکوانی نے شرکت کی۔مخدوم غلام یزدانی گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آل انڈیا مسلم لیگ کا قیام شاہ باغ ڈھاکہ میں ہوا اکابرین برصغیر نے اس کے قیام اور برصغیر میں مسلمانوں کی نمائندہ جماعت بنانے کے لیے بے پناہ قربانیاں دیں قیام پاکستان کے بعد پاکستان دشمن قوتوں نے اسے گروپوں اور گروہوں میں تقسیم کر کے لیگ بنا دیا اور آج اکابرین اور دنیا کے عظیم ہجرت اور آزادی کو یاد کرنے کے لیے کسی گروپ کے پاس وقت نہیں اشرف قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا ہر شخص پیدائشی مسلم لیگی ہے قیادت نے انہیں بدظن کر رکھا ہے اور مسلم لیگی کارکن بے کسی بے بسی اور مظلومیت کی تصویر بنے ہوئے ہیں۔علاوہ ازیں مسلم لیگ کے یوم تاسیس کے حوالہ سے ضلعی کی مرکزی تقریب ممبر پنجاب اسمبلی فیصل خان نیازی کے ڈیرے پر منعقد ہوئی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنماء سابق صوبائی وزیر حاجی عرفان احمد خان ڈاہا نے کہاکہ مسلم لیگ کی انتھک کاوشوں او رلازوال قربانیوں کے نتیجہ میں پاکستان قائم ہوا ‘بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جنا کی وفات کے بعد مسلم لیگ کے خلاف ہونیوالی سازشوں کا سلسلہ آج تک جاری ہے جس کے نتیجہ میں قومی تعمیروترقی کا عمل بری طرح متاثر ہوا ۔اس موقع پر ممبر پنجاب اسمبلی فیصل خان نیازی ‘ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری عطاء الرحمن ‘چےئرمین بلدیہ مسعود مجید ڈاہا ‘چوہدری آصف اقبال ‘زبیر پراچہ او ردیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قیام پاکستان جمہوری عمل کا نتیجہ ہے جمہوری عمل کو مضبوط بنا کر ہی ملک وقو م کو مضبوط بنایا جاسکتا ہے ۔ اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی محمد خان ڈاہا ‘سابق ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری فضل الرحمن ‘یونین کونسل کے چےئرمینز جام امجد آرائیں ‘فرخ بلال نیازی ‘جام اعجاز سٹھار ‘عبدالرحیم ببی خان ‘افتخار عالم ‘راؤ غضنفر ‘چوہدری قائم دین ‘وائس چےئرمین مہر خضر سرگانہ ‘فضل الٰہی خان ‘عظمت اللہ خان ‘عبدالمجید خان ‘حزب اللہ خان ‘چوہدری داؤد حسن ‘اصغر خان بلوچ ‘راؤ زاہد اختر ‘راشد بلال خان ‘ملک پرویز اعوان ‘مہر ریاض مرالی ‘ناصر خان ‘شیخ فتح علی ‘طارق نواب پراچہ ‘راؤ شکیل ‘رانا اکبر ‘شکیلہ احمد نواز ‘زبید ہ راؤ سمیت مسلم لیگی کارکنوں ‘عہدیداروں او رمعززین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ آخر میں ملک وقوم کی سلامتی او راستحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...