مسلم لیگ نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا،معاشی استحکام بخشا، امیر مقام

مسلم لیگ نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا،معاشی استحکام بخشا، امیر مقام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(این این آئی)صوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ ن انجینئر امیر مقام نے کہاہے مسلم لیگ کی جدوجہدکی بدولت پاکستان معرض وجودمیںآیاہے اوراس کی حفاظت بھی مسلم لیگ ہی کریگی،مسلم لیگ نے پاکستان کوایٹمی قوت بنایاہے اورمعاشی طورپرمستحکم کیاہے آج پاکستان میں جتنے بھی (بقیہ نمبر45صفحہ12پر )
میگاپراجیکٹس ہیں مسلم لیگ کی مرہون منت ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک میں امن امان کی صورتحال اوربالخصوص کراچی میں امن کاقیام بھی مسلم لیگ(ن)کاکارنامہ ہے،12ہزارمیگاواٹ کے منصوبے مکمل کرکے ملک کوتاریکیوں سے روشنیوں کی جانب لایا جبکہ دوسری طرف تبدیلی خان نے مہنگائی،بے روزگاری اورانتقامی سیاست کے علاوہ کچھ نہیں کیاکسی کیخلاف انتقامی سیاست سے عوام کی خدمت نہیں ہوتی ،عمران خان کوان غریبوں کے بارے میں بھی سوچناچاہئے جودووقت کی روٹی کے حصول کیلئے دربدرٹھوکریں کھارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پانچ سال ڈالر102روپے تک محدودتھاآج تاریخ کی بلندترین سطح پرپہنچ گیاہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے صوبائی سیکرٹریٹ میں مسلم لیگ(ن)کے یوم تاسیس کے مناسبت سے منعقدہ ایک پروقارتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ ہم احتساب کاخیرمقدم کرتے ہیں مگراحتساب کے لبادے میں انتقامی سیاست کواحتساب نہیں کہا جاسکتا،احتساب کاپیمانہ ایک ہی ہوناچاہئے۔
امیر مقام