حج2019ء سرکاری سکیم60فیصد اور پرائیویٹ 40فیصد رکھنے کا فیصلہ

حج2019ء سرکاری سکیم60فیصد اور پرائیویٹ 40فیصد رکھنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) حج2019ء سرکاری سکیم 60فیصد اور پرائیویٹ حج سکیم 40 فیصد رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔ وفاقی سیکرٹری مذہبی امور محمد مشتاق حج پالیسی 2019ء کے حوالے سے وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کو بریفنگ دیں گے۔ حج کوٹہ کے حصول کے لئے نئی کمپنیوں کا دباؤ بڑھ گیا، پانچ ہزار اضافی کوٹہ کس کو دیں، سات سال سے(بقیہ نمبر44صفحہ12پر )
50افراد کے ساتھ کامیاب آپریشن کرنے والوں کا حق بنتا ہے ، ایک حلقے کا موقف۔ حج فارمولیشن کمیٹی دو حصوں میں تقسیم، ایک حلقہ50والوں کا کوٹہ بڑھانے، جبکہ دوسرا پانچ ہزار نئے ٹور آپریٹرز کو دینے کے حق میں ہے۔ وفاقی سیکرٹری سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کے خواہش مند۔ وفاقی وزیر مذہبی امور حج کوٹہ کی تقسیم کا پنڈورا بکس کھولنے سے گریزاں۔ حج کوٹہ کی تقسیم کے لئے بروکر بھی بڑی تعداد میں کوٹہ فروخت کرنے کے لئے میدان میں آ گئے، بڑی بڑی بولیاں لگنے لگیں۔ مسلم لیگ(ن) کی طرح تحریک انصاف کا بھی بڑا امتحان شروع، پیپلزپارٹی کے دور میں حج کوٹہ کی تقسیم کا پنڈورا بکس کھولنے کی وجہ سے وفاقی وزیر اور ڈی حج کو ذمے داریوں سے ہاتھ دھونا پڑے تھے۔حج آرگنائزر کی نمائندہ ہوم اب تک سالہا سال سے کامیاب حج کروانے والے حج آرگنائزر کا مقدمہ حقیقی انداز میں لڑنے میں ناکام نظر آئی ہے۔ حج کوٹہ کی تقسیم 50،50 کے حساب سے نہ ہو سکی ہے، نہ حج پیکیج کو حتمی شکل دی جا سکی ہے اور نہ ایف بی آر سے معاملات فائنل ہو سکیں ہیں۔ تیرہ سال سے کام کرنے والے ٹور آپریٹر2013ء کے حکومت کے ساتھ ہونے والے ایگریمنٹ پر عملدرآمد کا مطالبہ کر رہے ہیں اور کم کیا گیا کوٹہ بحال کرنے کے لئے بضد ہیں،جبکہ وزارت ریال کی قیمت بے تحاشا بڑھنے، سعودی حکومت کی طرف سے ٹیکسوں میں اضافے، مونو ٹرین، ٹرانسپورٹ، مکتب، کھانے اور ایئر لائنز کی ٹکٹوں میں اضافے کی وجہ سے سرکاری حج پیکیج بنانے میں سخت مشکلات کا شکار ہے۔ حکومت سبسڈی دینے کے لئے تیار نہیں،جس کی وجہ سے کم از کم ایک لاکھ10ہزار روپے کا اضافہ ناگزیر ہے اور حج2019ء سرکاری پیکیج کے ساتھ پرائیویٹ حج بھی ڈیڑھ سے دو لاکھ بڑھنے مجبوری بن گیا ہے۔وزارت مذہبی امور کے لئے نئے ٹور آپریٹر کو کوٹہ دینا مجبوری بن رہا ہے کیونکہ سینکڑوں نئی کمپنیوں نے وزراء، ارکان اسمبلی اور وزارت مذہبی امور کے دفتر کے سامنے حج کوٹہ کے حصول کے لئے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔ حکومت کوئی ایسا کام کرنے کے لئے تیار نہیں جس میں اس کی بدنامی ہو، سپریم کورٹ نے ہر سال دو فیصد کوٹہ نئی کمپنیو کو دینے کا حکم دے رکھا ہے۔
حج کوٹہ