محکمہ تعلیم ‘ انتظامی افسروں کی بڑے پیمانے پر تبدیلیاں ‘ وزیراعلیٰ کا گرین سگنل
جام پور( نامہ نگار) پنجاب کے18 اضلاع کے محکمہ تعلیم کے انتظامی افسران کل تک تبدیل ہو نے کا امکان۔ راجنپور سے بھی افسران تبدیل ہو نگے۔ وزیر اعلی پنجاب نے منظوری دے دی۔تفصیل کے مطابق تبادلوں کے دوسرے فیز میں پنجاب کے اٹھارہ اضلاع کے چیف ایگزیکٹو افسر تعلیم اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کے تبدیل ہو نے کا امکان۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار (بقیہ نمبر29صفحہ12پر )
نے تبادلوں کی منظوری دے دی ۔ سیکرٹری تعلیم پنجاب ظفر اقبال نے نام فائنل کرکے تبدیل کرنے والوں کی فہرست کو حتمی شکل دے دی ہے راجن پور سے سی ای او تعلیم مہر افتاب احمد ۔ ڈی ای او سیکنڈیری احسان اللہ گورمانی۔ ڈی ای او زنانہ راجنپور میڈیم فوزیہ حناء ڈیرہ سے ڈی ای او زنانہ اور مردادنہ ودیگر اضلاع کے افسران شامل ہیں۔ ذرائع نے دعوی کیا کہ چار سال تک انتظامی عہدوں پر رہنے والے افسران کو اب سکولوں میں تعنیات کیا جائے گا اور چھی شہرت کے افسران کو انتظامی عہدوں پر لگایا جائے گا۔ اور جن افسران نے عہدوں پر تعنیاتی کے دوران لوٹ مار کی اور کرپشن کی ان کے خلاف انکوئریاں چل رہی ہیں وہ قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکیں گے۔وزیر اعلی پنجاب نے محکمہ تعلیم کو کرپشن سے پاک کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔
تبادلے