قانون کی حکمرانی‘ جمہوریت کیلئے وکلاء کردار انتہائی اہم ‘ حسنین بہادر دریشک

قانون کی حکمرانی‘ جمہوریت کیلئے وکلاء کردار انتہائی اہم ‘ حسنین بہادر دریشک

پور (نامہ نگار )ملک میں جمہوریت کے فروغ اور قانون کی حکمرانی کے لیے وکلاء کا کردار نمایاں رہا ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت وکلاء کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ وکلاء اپنے کردار (بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

اور کام کی وجہ ملک کا نام روشن کریں ۔ وکلاء کے حقوق کے لیے جلد قانون سازی کی جائے گی یہ بات صوبائی وزیر لائیوسٹاک پنجاب سردار حسنین بہادر دریشک نے جام پور بار کونسل کے صدارت کے امیدوار ملک اعجاز احمد راں ایڈوکیٹ سے گفتگوکر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ وکلا ء ملک کے پڑھے اور باشعور طبقہ کے لوگ ہیں ۔ غریبوں کو انصاف کی فراہمی کے لیے وکلاء اپنا کردار ادا کریں ۔ روز روز ہڑتالوں کی بجائے ملک میں انصاف کی فراہمی اور لوگوں کے مسائل ان کی دیلز پر حل کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے ملک کو بے دردی سے لوٹا ان احتساب ہونے سے چیخ رہے ہیں۔ تحریک انصاف کی حکومت میرٹ پر احتساب کے عمل کو اگے بڑھا رہی ہے۔ لوٹی ہوئی دولت پاکستان میں لاہیں گے۔ انہوں نے ملک اعجاز احمد ایڈوکیٹ کے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ عدالتوں کے مقامی بنیچ کے بارے میں وزیر اعلی پنجاب اور وزیر اعظم پاکتسان عمران خان کو اگاہ کروں گا ۔ تحریک انصاف ہی جنوبی پنجاب کے عوام کو ان کے حقوق دے گی جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کے لیے کام شروع ہو چکا ہے ۔ امیدوار صدر ملک اعجازاحمد راں نے صوبائی وزیر کو جام پور سٹی پیکج کی دوبارہ بحالی اور دیگر مسائل کے علاوہ بار کونسل جام پور کے مسائل سے بھی اگاہ کیا ۔ صوبائی وزیر نے تمام مسائل کو حل کرنے کی یقعین دہانی کرائی۔ دریں اثناء جنوبی پنجاب صوبہ کا قیام تحریک انصاف کی اولین ترجیحات میں شامل، انشاء اللہ جولائی میں باقاعدہ کام شروع ہوجائے گا۔تحریک انصاف پنجاب بھر میں غریب خواتین اور نوجوانوں کو بہتر روزگار مہیا کرنے کے لیے ہر ممکن کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ جلد حکومت پنجاب کی طرف سے تعمیر و ترقی کا دور شروع کرنے کے لیے فنڈز کے اجراء کو ممکن بنا رہی ہے، تحریک انصاف کی کیبنٹ شرفاء پر مشتمل ہے، وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے بیروکریسی کو میرٹ پر کام کرنے کی ہدایت جاری کردی ہیں، ذاتی مفاد کے کاموں کے بجائے تحریک انصاف اجتماعی تعمیر و ترقی کو اہمیت دے رہی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو فاہدہ ہوسکے۔ ضلع راجن پور کی ترقی کو ہرممکن بنانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔انشاء اللہ ضلع راجن پور پنجاب بھر میں مثالی حیثیت رکھے گا۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب سردار حسنین بہادر خان دریشک نے گزشتہ روز ضلع راجن پور کا دورہ کرنے کے بعد منی بنی گالہ رند ہاؤس جام پور میں سابق ممبر ضلع کونسل حافظ نوراحمد خان و حاجی غلام رسول خان کی طرف سے دیئے گئے ظہرانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

حسنین بہادر

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...