گورنر سے ملاقات ‘ تاجرمسائل حل کرنے کیلئے 10 رکنی کمیٹی بھی تشکیل

گورنر سے ملاقات ‘ تاجرمسائل حل کرنے کیلئے 10 رکنی کمیٹی بھی تشکیل

ڈیرہ غازی خان (سٹی رپورٹر) مرکزی انجمن تاجران ڈیرہ کے صدر جان عالم خان لغاری ،جنرل سیکرٹری جاوید اسحاق خان مستوئی ،سرپرست اعلیٰ حاجی شیخ محمد علی ،ذوالفقار علی خان نصوحہ و دیگر پر مشتمل وفد نے مرکزی چیئر مین خواجہ محمد شفیق اور مرکزی سیکرٹری جنرل محمد نعیم میر کی قیادت میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے گورنر ہاؤس لاہو ر میں ملاقات کی اور ڈیرہ غازی خان میں تاجروں کو در پیش (بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

مسائل سے آگا ہ کر تے ہو ئے بتایاکہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کا عملہ اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کر تے ہو ئے آئے روز تاجروں کو حراساں کر کے کاروباری مراکز کو سیل کر تا ہے اور ڈی سیل کر نے کے لئے لاہور ریفر کر کے ذہنی اذیت اور مالی نقصان سے دو چار کر رہا ہے اسی طرح دیگر مسائل کی وجہ سے کاروباری طبقہ پریشان ہے جس کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں اور بے روزگاری بڑھ رہی ہے تاجروں کے وفد نے تجاوزات کے خلاف آپریشن میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ رضاکارانہ تعاون سے آگاہ کر تے ہو ئے آپریشن پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ سرکاری املاک واگزار کرا نے میں تاجر برادری مکمل تعاون کر ے گی اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے وفد سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ ہماری حکومت تاجروں کی مشکلات سے آگاہ ہے اور میں یقین دلاتاہوں کہ ہماری حکومت تاجر برادری خواہ ان کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو کسی گروپ سے ہو اس کی وابستگی کی بنیاد پر ہماری حکومت کسی بھی طرح انتقامی کاروائی نہیں کرے گی ہمارے لئے تمام تاجر برادری اہمیت رکھتی ہے تاجروں کو دس سے زیادہ محکموں سے ڈیل کر نا پڑتا ہے اور بعض محکموں میں کرپشن کی وجہ سے مسائل بہت زیادہ ہیں ہم مسائل کو حل کر نے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں تاکہ تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے انہوں نے پنجاب فوڈ اتھارٹی سمیت محکموں کے مسائل پر دس رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو انہیں رپورٹ پیش کرے گی تاجروں کے وفد نے گور نر سے مطالبہ کیا کہ تاجروں کے لئے لوکل ایل سی کا نظام بحال کر کے مال خریداری کے لئے 120د ن کا کریڈٹ دیا جا ئے ڈیرہ غازی خان کے تاجر رہنماؤں نے گورنر پنجاب کی طرف سے تاجروں کے مسائل کے حل کی یقین دہانی پر ان کی کاوشوں کو سراہتے ہو ئے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...