لوگوں کو ریلیف کی فراہمی اولین ترجیح ‘ سرائیکی وسیب کا حق لیں گے ‘ غلام رضا ربانی کھر

لوگوں کو ریلیف کی فراہمی اولین ترجیح ‘ سرائیکی وسیب کا حق لیں گے ‘ غلام رضا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرگڑھ(نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی ملک غلام رضا ربانی کھر این اے 183نے قومی اسمبلی میں منسٹر آف پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ سے ضلع مظفر گڑھ میں پبلک سیکٹر ڈیویلپمنٹ پروگرام کے تحت کتنے منصوبے اس وقت جاری ہیں. انکی تفصیلات قومی اسمبلی کے ایوان میں جاری کرنے (بقیہ نمبر33صفحہ12پر )
کیلئے کالنگ آف اٹینشن نوٹس جمع کرایا تھا .جس پر منسٹر نے قومی اسمبلی میں جواب جمع کرایا ہے کہ اس وقت صرف ایک منصوبہ تکمیل کے مراحل میں جاری ہے اور وہ مظفر گڑھ کینال کی پختگی کا ہے جو اختتامی مراحل میں ہے۔ یہ وہی منصوبہ ہے جو ملک غلام نور ربانی کھر ، حنا ربانی کھر نے ضلع مظفر گڑھ اور این اے 183 کی عوام کی خوشحالی و ترقی کیلئے اس حلقہ کو دیا۔اسی منصوبہ سے ہزاروں ایکڑ بنجر سیم زدہ زمین جہاں کئی کئی فٹ پانی تھا آج قابل کاشت ہوئی۔ ملک غلام رضا ربانی کھر نے کہا کہ سرائیکی وسیب کا حق لیکر رہیں گے۔ انشااللہ قومی اسمبلی میں حلقہ این اے 183 کے مسائل کے حل کیلئے جدوجہد جاری رہیگی۔ ہمارے جائز حقوق اور ہمارے علاقہ میں ترقیاتی منصوبوں کی فراہمی تک اسی طرح قومی اسمبلی میں عوام کیلئے آواز اٹھاتے رہیں گے ۔
غلام رضا ربانی